ETV Bharat / city

Ghulam Nabi Azad in Ramban: 'ہمارے بزرگوں نے حق کے لیے لڑائی لڑی تھی، ہم بھی لڑیں گے' - Gulam nabi azad news

ضلع رامبن کے سب ڈویژن گول میں کانگریس پارٹی کی جانب سے منعقدہ عوامی ریلی خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سینیئر رہنما غلام نبی آزاد Ghulam Nabi Azad Address Public Rally at Gool نے کہا کہ ہم اپنے حق کے لیے لڑائی جاری رکھیں گے، کیونکہ ہمارے بزرگوں نے بھی حق کے لیے لڑائی لڑی تھی۔

Gh Nabi Azad addresing huge public rally at gool in district Ramban
گول میں عوامی ریلی سے غلام نبی آزاد کا خطاب
author img

By

Published : Dec 23, 2021, 8:03 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن گول میں کانگریس پارٹی کی جانب سے عوامی جلسے Congress Public Rally at Gool کا انعقاد کیا گیا، جس میں کانگریس کے سینیئر لیڈر غلام نبی آزاد Ghulam Nabi Azad نے بھی شرکت کی۔

گول میں عوامی ریلی سے غلام نبی آزاد کا خطاب

اس موقع پر غلام نبی آزاد نے ریلی سے خطاب Ghulam Nabi Azad Address Public Rally کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے حق کے لیے لڑائی لڑی ہے اس لیے ہم بھی اپنے حق کے لیے لڑائی جارے رکھیں گے۔

ریلی کے دوران بارش بھی ہونے لگی تھی جس کی وجہ سے وہاں پر سامعین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ یہ آپ لوگوں کا کشادہ ظرف ہے کہ بارش میں بھی آپ لوگ مجھے سن رہے ہیں۔

اس دوران انہوں نے سنگلدان کے عامر ماگرے کی لاش کو ان کے لواحقین کو واپس نہ کرنے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک ماہ سے زیادہ ہونے کے باوجود ابھی تک ان کی لاش کو لواحقین کے حوالے نہیں کیا گیا۔

ریلی کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے حد بندی کمشین کی جانب سے سیٹوں کے تقسیم کے متعلق کہا کہ سیٹوں کو دو اصولوں آبادی اور علاقہ کے رقبہ کی بنیاد پر مختص کیا جاتا ہے۔ اس لیے یہ طے کرنا کہ مرکزی حکومت نے سیٹوں کی تقسیم میں کس پیمانے کو اپنایا ہے، یہ کہنا مشکل ہے۔ اب کمیشن کی مکمل رپورٹ آنے کے بعد ہی پوری تصویر واضح ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

Ghulam Nabi Azad on Ddelimitation: 'مجھے امید ہے حد بندی کمیشن قانون کے تحت کام کرے گا'

Reactions On Delimitation Commission Report: کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے حد بندی کمیشن کے ڈرافٹ کو یکسر مسترد کیا

اس دوران غلام نبی آزاد سے کانگریس پارٹی اور آزاد کے درمیان کی دوری پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی آزاد کے ساتھ ہے اور آزاد بھی کانگریس پارٹی کے ساتھ ہے۔

اس ریلی میں غلام نبی آزاد کے ہمراہ کئی دیگر لیڈران بھی شریک تھے، جن میں جگل کشور شرما، منوہر لعل، غلام محمد سروری، وقار رسول وانی اور اشوک کمار سمیت پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد نے جلسہ میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.