ETV Bharat / city

Accident at Kishtwar: کشتواڑ میں دو سو فٹ گہری کھائی میں گری کار، چھ افراد ہلاک - کشتواڑ میں دو سو فٹ گہری کھائی میں گری کار

ضلع کشتواڑ میں المناک سڑک حادثے Accident at Kishtwar میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی، یہ حادثہ کیشوان کے ناگنی گڑھ میں پیش آیا جب ایک مسافر گاڑی بے قابو ہوکر دو سو فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔

کشتواڑ میں دو سو فٹ گہری کھائی میں گری کار، چھ افراد ہلک

author img

By

Published : Feb 3, 2022, 6:23 PM IST

Updated : Feb 3, 2022, 7:52 PM IST

کشتواڑ: ضلع کشتواڑ میں المناک سڑک حادثے Accident at Kishtwar میں پانچ لوگوں کی موت جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ زخمی شخص کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا۔

کشتواڑ میں دو سو فٹ گہری کھائی میں گری کار، چھ افراد ہلک

تفصیلات کے مطابق ضلع کشتواڑ سے پچاس کلومیٹر کی دوری پر واقع علاقہ کیشوان کے ناگنی گڑھ میں جمعرات شام پانچ بجے کے قریب ایک مسافر گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں چھ افراد کی موت ہو گئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ایکو گاڑی کشتواڑ سے کیشوان کی طرف جارہی تھی کہ کیشوان سے چند کلومیٹر پیچھے ناگنی گڑھ میں حادثہ کا شکار ہوکر سڑک سے دو سو فٹ نیچے کھائی میں جا گری۔

حادثہ کی خبر ملتے ہی مقامی لوگ، رضاکار تنظیم، پولیس اور 26آر آر سے وابستہ اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُنہیں مردہ قرار دے دیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں تازہ برفباری ہوئی ہے جسے سڑک پر پھسلن کافی زیادہ ہے۔

مہلوکین کی شناخت لطیف احمد راتھر ولد عبدالصمد، رحمٰن بٹ ولد احمد بٹ ، عرفان احمد ولد غلام حیدر شیخ ، غلام حسن ولد محمد بٹ، عطا محمد ولد احمد بٹ اور زبیر احمد ولد عطا ساکنان نرگرینا کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا حادثے پر سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے رنج وغم کا اظہا رکرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Last Updated : Feb 3, 2022, 7:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.