ETV Bharat / city

NC Paid Homage To Sheikh Nazir Ahmed: نیشنل کانفرنس کے عظیم رہنما شیخ نذیراحمد کی چھٹی برسی پر دعائیہ مجلس کا اہتمام - شیخ نذیر احمد کی چھٹی برسی

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرحوم شیخ نذیر احمد (ایڈووکیٹ) کو خراج تحسین Tribute To the Late Sheikh Nazir Ahmed پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'مرحوم نذیر بانی نیشنل کانفرنس شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کے قابل اعتماد اور قابل بھروسہ فرزند تھے۔ مرحوم وطن عزیز کے عظیم سپوت، سچے کشمیری اور تحریک حریت کشمیر کے علمبردار Leader of Hurriyat Kashmir Movement تھے۔ 7سال قبل اسی روز مرحوم کے انتقال سے پارٹی ایک ایسے رہنما سے محروم ہوئی ہے جس کا متبادل کوئی نہیں ہوسکتا۔

شیخ نذیراحمد کی چھٹی برسی پر دعائیہ مجلس کا اہتمام
NC Paid Homage To Sheikh Nazir Ahmed
author img

By

Published : Feb 24, 2022, 5:40 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں بانہال کے مقام پر نیشنل کانفرنس کے عظیم رہنما اور سابق جنرل سکریٹری شیخ نذیر احمد کو خراج تحسین Tribute To the Late Sheikh Nazir Ahmed پیش کرنے کے لیے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ سمیت ضلع صدر رام بن سجاد شاہین ودیگر مقامی لیڈران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی مجلس منعقد کی گئی۔ ساتھ ہی مرحوم کے حق میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرحوم شیخ نذیر احمد (ایڈووکیٹ) کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'مرحوم نذیر بانی نیشنل کانفرنس شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کے قابل اعتماد اور قابل بھروسہ فرزند تھے۔ مرحوم وطن عزیز کے عظیم سپوت، سچے کشمیری اور تحریک حریت کشمیر کے علمبردار تھے۔ 7سال قبل اسی روز مرحوم کے انتقال سے پارٹی ایک ایسے رہنما سے محروم ہوئی ہے جس کا متبادل کوئی نہیں ہوسکتا۔

اُن کے دل میں کشمیر کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری تھی۔ مرحوم کو اللہ نے دور اندیشی، سیاسی سوجھ بوجھ اور قانونی مہارت عطا کی تھی اور مرحوم کی عظیم کوششوں کی بدولت شیر کشمیر کی عظیم جماعت، نیا کشمیر اور آئین اثاثہ اور ہل والا جھنڈا اونچا رہا۔

ضلع صدر رام بن سجاد شاہین نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نذیر صاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں، مرحوم کو اللہ نے گوناگوں صفات، عقل بصیرت، دور اندیشی، سیاسی تدبر، عوام کی محبت اور وطن عزیز سے بے پناہ لگاﺅ عطا کیا تھا۔ مرحوم کو تاریخ کشمیر کے ایک ایک ورق پر عبور حاصل تھا۔

مرحوم نذیر صاحب نے تحریک محاذ رائے شماری میں ایک سپاہی کی طرح کام کیا اور مرحوم کو مختلف نام نہاد اور فرضی کیسوں میں متعدد بار اسیر بنایا گیا۔ شیخ نذیر صاحب کا انتقال کشمیر خصوصاً نیشنل کانفرنس کے لیے کوئی معمولی سانحہ نہیں تھا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت عطا کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.