ضلع ڈوڈہ کے گندوہ بھلیسہ کے مختلف مارکیٹوں میں عید خریداری کے لیے خریداروں نے بازاروں کا رخ کیا ہے۔ لوگوں نے عید کے موقع پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی شکایت کا الزام عائد کیا۔
تاہم انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیکنگ اسکواڈز نے منافع خوری کو روکنے کے لیے ٹیمیں بنائی ہے، جو مارکیٹ چیکنگ کررہے ہیں۔
لوگ بازاروں میں بیکری، مٹھایاں اور گروسری چیزیں خریدنے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:"فلسفۂ قربانی اور احکام"
وہیں اشیاء خردنی کی بڑھتی قیمتوں کے سبب صارفین پریشان ہیں۔ لوگوں کے رش کے سبب ضلع ڈوڈہ کے مختلف مقامات پر ٹریفک جام بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔