ETV Bharat / city

Disable Persons PC in Dak Bungalow: پیر پنجال عوامی ڈیولپمنٹ فرنٹ کے زیر قیادت معذورین کی پریس کانفرنس

author img

By

Published : Mar 26, 2022, 5:45 PM IST

پیرپنچال عوامی ڈیولپمنٹ فرنٹ Pir Panjal Awami Development Front کے چیرمین محمد فرید ملک کی قیادت میں ڈاک بنگلو منڈی میں معذورین نے ایک پریس کانفرنس Disable Persons Press Conference کا اہتمام کیا، اس دوران معذورین نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے پرزور اپیل کی ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل حل کیے جائیں۔

Disable Persons PC in Dak Bungalow
پیر پنجال عوامی ڈیولپمنٹ فرنٹ کے زیر قیادت معذورین کی پریس کانفرنس

جموں کشمیر میں معذوروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کے پیش نظر ڈاک بنگلو منڈی میں معذورین نے پیر پنچال عوامی ڈیولپمنٹ فرنٹPir Panjal Awami Development Front کے چیرمین محمدفرید ملک کی قیادت میں ایک پریس کانفرنس Disable Persons Press Conference کا اہتمام کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد فرید ملک نے کہا کہ اس وقت جہاں مہنگائی آسمان چھو رہی ہے وہیں ان معذور افراد کو بطور پنشن ایک ہزار روپے دیکر انتظامیہ اپنا دامن چھڑا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'بینک میں معذورافراد کے لیے الگ ایک کاؤنٹر کھولنے، کرائے میں تحفیف کا کارڈ بنوانے، پنشن میں اضافہ معذورین بورڈ بنانے کی مانگ کے ساتھ ساتھ تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ معذور افراد بھی عزت کی زندگی گزار سکیں اور معاشرہ میں وہ بھی اپنا حق پاکر راحت کی سانس لے سکیں۔ اس دوران منڈی تحصیل کے متعدد علاقوں سے آئے بیس سے زائد معذورین نے پریس کانفرنس میں شمولیت کی۔ اس دوران معذورین نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے پرزور اپیل کی ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل حل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر معذورین کے مسائل کا جلد حل نہ نکالا گیا تو آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج اور دھرنے دیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.