ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے میدانہ پل کے پاس دریا سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جس کی شناخت محمد تاج ولد باغ حسین عمر قریب 50 سال ساکن گاؤں کھندوں پوٹھا سرنکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ قریب دن کے بارہ بجے کچھ لوگوں نے لاش دریا میں دیکھی، جس کے بعد مقامی لوگ اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کی مدد سے لاش کو دریا سے نکالا گیا۔
مزید پڑھیں: سرینگر: سب انسپکٹر کے قاتل کی ہوئی شناخت
ایس ایچ او سرنکوٹ جیتندر سمبیل کے مطابق ابھی تک مرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوپائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'پوسٹ مارٹم کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ مذکورہ شخص کی موت کیسے ہوئی۔ اس تعلق سے پولیس تحقیقات کررہی ہے۔