ETV Bharat / city

رامبن: پی ڈی سی بگلیہار پروجیکٹ' سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج

کشمیر کے ضلع رامبن میں محکمۂ پی ڈی سی میں یومیہ اجرت پر پی ڈی سی بگلیہار پروجیکٹ سے وابستہ عارضی ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مستقل ملازمت اور وقت پر تنخواہ فراہم کرنے کے مطالبات کے پیش نظر احتجاج کیا۔

بگلیہار پروجیکٹ' سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Sep 14, 2021, 10:05 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں 'پی ڈی سی بگلیہار پروجیکٹ ' سے وابستہ عارضی ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کرکے مستقل ملازمت اور وقت پر تنخواہ دینے کا مطالبہ کیا۔ محکمہ پی ڈی سی میں یومیہ اجرت پر کام کررہے عارضی ملازمین نے ضلع رامبن کے پی ڈی سی بگلیہار پروجیکٹ دفتر کے احاطے میں احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ احتجاج میں 'پی ڈی سی بگلیہار پروجیکٹ' کے سینکڑوں عارضی ملازمین نے مستقل نوکری فراہم کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

پی ڈی سی بگلیہار پروجیکٹ' سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج
احتجاج میں شامل عارضی ملازمین نے محکمہ پی ڈی سی کے اعلیٰ افسران کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ان پر عارضی ملازمین کے مطالبات کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔ احتجاج میں شامل 'لوپیڈ ایمپلائز ایسو سی ایشن' کے عہدیداروں نے میڈیا کو بتایا کہ وہ محکمہ پی ڈی سی میں گزشتہ کئی برسوں سے یومیہ اجرت پر کام کررہے ہیں۔

ملازمین نے دعویٰ کیا کہ عارضی ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے رپورٹ جموں و کشمیر انتظامیہ کو پیش کی گئی تھی۔ تاہم آج تک اس پر حکومت و انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ جس کی وجہ سے وہ اور ان کے اہل خانہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

مزید پڑھیں: محبوبہ مفتی کے خلاف ای ڈی کا سمن، دہلی ہائی کورٹ میں سماعت آج

احتجاجی ملازمین نے یہ انتباہ دیا کہ اگر مستقل ملازمت اور تنخواہوں کو جلد واگزار کرنے کو لےکر انتظامیہ نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا تو وہ احتجاج میں شدت لانے پر مجبور ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.