بچے کی شناخت ضلع رامبن کے رہنے والے 6 برس کے زبیر احمد ولد حیدر علی کے طور پر ہوئی ہے۔
مقامی رضاکاروں اور پولیس نے زبیر احمد کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں انہیں نے ابتدائی علاج کے بعد میڈیکل کالج و ہسپتال جموں ریفر کردیا، جس کے دوران وہ ادھمپور میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔
تھانہ پولیس چندرکورٹ نے ٹرک کے پیچھا کر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔