ETV Bharat / city

راجوری انکاؤنٹرمیں ایک نامعلوم عسکریت پسند ہلاک - MILLTANT ENCOUNTER

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے باروٹ گاؤں کے جنگلات میں اتوار کے روزعسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر میں ایک نامعلوم عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Sep 13, 2021, 10:22 PM IST

راجوری کے بروٹ نامی جنگلات میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین تصادم میں فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کے بعد پیر کے روز بھی تلاشی کارروائی جاری رہی،تاہم کہیں سے بھی عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان آمنا سامنا نہیں ہوا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق بروٹ گاﺅں کے نزدیکی جنگلات میں اتوار کی صبح عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لیا۔ پولیس نے جونہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا تبھی وہاں موجود عسکریت پسندوں نے سکیوٹی فورسز پر فائرنگ کی ،جس کے بعد فوج و پولیس نے جوابی کارروائی کی ہے۔

دفاعی ذرائع کے مطابق ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا جس کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔وہیں ابتدائی فائرنگ کے ساتھ ہی فائرنگ کا تبادلہ رک گیا۔

ذرائع کے مطابق اتوار کی شام دیر گئے اندھیرا چھا جانے کے بعد جنگلات میں تلاشی آپریشن بند کر دیا گیا جبکہ پیر کے روز جنگلات میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا جو دن بھر جاری رہا۔

مزید پڑھیں:پلوامہ میں ایک عسکریت پسند گرفتار

تازہ تفصیلات کے مطابق انکاونٹر میں ایک عدم شناخت عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ہلاک شدہ عسکریت پسند سےایک اے کے47 ،دو میگزین اور ایک دستی بم برآمد کی گیا ہے۔

اس سلسلے میں پی ایس منجاکوٹ میں ایف آئی آر (141/2021) اینڈر سیکشن (307/120 ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔علاقے میں سرچ ااپریشن جاری ہے۔تاہم اندھرے کے سبب آپریشن کو کل تک کے لیے روک دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.