رامبن: جموں کے سماجی کارکنوں کے ایک گروپ نے چیف میڈیکل افسر رامبن ڈاکٹر کمال زادو کو آج ضروریہ دوائیاں عطیہ کیں۔ سماجی کارکان نے بٹوٹ کے ناشری NH44 کے قریب واقع لگائے لنگروں و طبی کیمپ میں جاکر دوائیاں عطیہ کیں۔ عطیہ کردہ دوائیوں فرسٹ ایڈ سمیت طبی کیمپوں میں استعمال ہونے والی متعدد دوائیں شامل ہیں۔ Social Workers Donated Medicines to CMO for yatries
سماجی کارکنان نے سی ایم او ڈاکٹر کمال زادو و دیگر ڈاکٹروں کی موجودگی میں دوائیں عطیہ کیں۔ اس موقع پر رام کلا کیندر کے رکن تالاب تلو نے کہاکہ یاتریوں کے لیے میڈیکل کیمپوں میں ان کا تھوڑا سا تعاون کار آمد ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے دیگر سماجی کارکنوں جیسے پون شرما اور ونے شرما کے ساتھ مل کر یہ دوائیں فلاح و بہبود کے لیے مختلف ایجنسیوں سے جمع کی ہیں۔ اور ضرورت پڑنے پر مزید مدد کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں: