ETV Bharat / city

CRPF Jawan missing in Punjab سی آر پی ایف جوان پنجاب سے لاپتہ

رامبن کے سب ڈویژن رامسو سے تعلق رکھنے والا سی آر پی ایف جوان وسیم افضل ولد محمد افضل ساکن کھاروان اتراکھنڈ سے چھٹی لیکر گھر آرہا تھا۔ اس درمیان وہ لاپتہ بتایا جارہا ہے۔ CRPF Jawan missing in Punjab

CRPF Jawan of Telangana missing in PNJB
CRPF Jawan of Telangana missing in PNJB
author img

By

Published : Sep 28, 2022, 11:32 AM IST

Updated : Sep 28, 2022, 1:00 PM IST

رامبن: جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن رامسو سے تعلق رکھنے والا سی آر پی ایف جوان وسیم افضل ولد محمد افضل ساکن کھاروان اتراکھنڈ سے چھٹی لیکر گھر آرہا تھا۔ اس درمیان وہ بذریعہ جہاز دہلی پہنچنے کے بعد بس کے ذریعے لدھیانہ پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق یہاں اس کا دماغی توازن کھونے پر پولیس نے اہل خانہ کو اطلاع دی کہ وہ اسے لیکر جائیں۔ 33 Year old CRPF Jawan goes missing in Pathankot Punjab

سی آر پی ایف جوان پنجاب سے لاپتہ

لاپتہ جوان وسیم افضل کے اہل خانہ نے مقامی پولیس کو اطلاع کر دی ہے اور اس کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ گھر والے اس کے موبائل پر کال کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن فون نہیں مل پارہا۔ انہوں نے اس کے دوستوں سے بھی رابطہ کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اہل خانہ کے مطابق وسیم پٹھان کوٹ سے لاپتہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وسیم کے بھائی مدثر احمد نے کہا، "میرا بھائی اتراکھنڈ سے ہوائی جہاز کے ذریعے دہلی واپس آیا اور بعد میں ایک بس گھر لے گیا۔ پٹھانکوٹ پہنچنے کے بعد ہمارا اس سے رابطہ منقطع ہو گیا،" وسیم کے بھائی مدثر احمد نے کہا۔ دریں اثنا، پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور لاپتہ جوان کے موبائل فون کی آخری لوکیشن کا پتہ لگانے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

قبل ازیں اطلاع دی گئی تھی کہ گھر کی طرف سفر کے دوران پٹھان کوٹ کے مقام پر وسیم افضل ایک بار پھر دماغی توازن کھونے کے بعد لاپتہ ہے۔ وسیم کا پورا خاندان دوست و احباب گمشدہ وسیم کو ڈھونڈنے میں لگے ہوئے ہیں۔ ان کے بھائی مدثر احمد نے جموں وکشمیر حکومت ضلع انتظامیہ و پولیس سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے سی آر پی ایف جوان بھائی وسیم افضل کو ڈھونڈنے میں مدد کریں۔ واضح رہے کہ وسیم افضل چار بچوں کے والد ہیں اور ان کی ڈیوٹی اتراکھنڈ میں تھی اور چھٹی ملنے پر وہ اپنے گھر کھاروان رامسو ضلع رامبن واپس آرہے تھے۔ اس دوران پٹھان کوٹ کے قریب سے وہ لاپتہ ہوگئے ہیں اگر کسی بھی فرد کو کوئی جانکاری ملے تو براہ کرم اس نمبر 7006850826 پر رابطہ قائم کر کے اطلاع دیں۔

Last Updated : Sep 28, 2022, 1:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.