ETV Bharat / city

'نامعلوم کالرز کو کوئی معلومات فراہم نہ کی جائے' - share

بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر راجوری پولیس نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں لوگوں کو مختلف ایجنسیوں کے سکیورٹی آفیسرز کی بھیس بنانے والے عناصر سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

'نامعلوم کالرز کو کوئی معلومات فراہم نہ کی جائے'
author img

By

Published : Feb 28, 2019, 5:45 PM IST

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ گذشتہ کئی دنوں سے ایسی رپورٹز مل رہی ہیں جن کے مطابق بعض پولیس وسِول افسروں اور عام لوگوں کو مشتبہ نامعلوم فون نمبرات سے فون کالز آرہی ہیں جن میں فون کرنے والے اپنے آپ کو سینیئر فوجی، پولیس اور سِول آفیسرز بن کر اُن سے سکیورٹی معاملات کے بارے میں معلومات طلب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایڈوائزری کے مطابق ماہرین کی جانب سے باریکی سے کی گئی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ ان کالز کی جڑیں اسپیشل سافٹ ویئر سسٹم کے ذریعے بیرون ملک سے جڑتی ہیں جس کے باعث موبائیل اسکرین پر +91 کوڈ آتا ہے۔

اس میں کہا گیا کہ 'اب تک کی تحقیق کے مطابق یہ کالز بیرون ملک سےکی جاتی ہیں جن کی وساطت سے کچھ شرپسند عناصر، ملک دشمن وسماج دشمن عناصر بھیس بدل کر لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوششیں کرتے ہیں تاکہ وہ اہم معلومات حاصل کرسکیں'۔

undefined

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ 'ایسی صورتحال میں لوگوں سے تاکید کی جاتی ہےکہ وہ مشکوک کالرز کی فون کالز کو نہ اٹھائیں اور اس سلسلے میں فوراً متعلقہ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کریں یا ایس ایس پی کے دفتر کے ساتھ براہ راست رابطہ کریں۔

اس میں کہا گیا کہ یہ بات واضح کی جاتی ہے کہ کوئی بھی فوجی، پولیس یا سیول آفیسر لوگوں کے ساتھ براہ راست رابطہ کرکے سیکورٹی معاملات کے بارے میں معلومات طلب نہیں کرتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.