پولس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر راجکوٹ-کالواڈ روڈ پر واڈی گاؤں کےنزدیک گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی تھی۔ اس دوران دودھ ٹینکر سے غیر قانونی شراب کی پانچ ہزار 832 بوتلیں برآمد کی گئیں اور ٹینکر سوار راجستھان کے جالور کے باٹی گاؤں کا باشندہ بدھا رام بشنوئی کو گرفتار کرلیا گیا۔
برآمد شراب کی قیمت 15 لاکھ 73 ہزار 500 روپے لگائی گئی ہے۔ پولس نے اس سلسلےمیں معاملہ درج کرکے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔