ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع نارائن پور میں معاشی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں تاکہ ضلع کی دیہی معیشت میں تیزی سے بہتری آسکے۔
قومی رورل ذریعہ معاش مشن کے تحت اپنی مدد آپ کے گروپوں کی خواتین بھی کورونا جیسی وبا کو روکنے اور اس کے انفیکشن سے بچنے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ گروپ کی یہ خواتین ماسک اور صابن تیار کررہی ہیں۔
کورونا وائرس کے نتیجے میں لاک ڈاؤن کے دوران سرکاری انتظامیہ اور رضاکار تنظیمیں بھی ضرورت مندوں کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر تعاون کر رہی ہیں تاکہ ہر کوئی کورونا جنگ پر قابو پا سکے اور پہلے کی طرح ایک عام زندگی گزار سکے۔ اسی کے ساتھ ہی سیلف ہیلپ گروپوں کی خواتین کے تیار کردہ ماسک ، صابن اور دیگر اشیا ضلعی انتظامیہ کو فراہم کی جارہی ہیں۔
اب تک سیلف ہیلپ گروپ نے 40 ہزار ماسک اور 4 ہزار صابن تیار کیے ہیں، جو ضلعی انتظامیہ، گرام پنچایت، محکمہ صحت، بلدیہ، ویمن چائلڈ ڈپارٹمینٹ کے توسط سے دیہی خاندانوں کو پہنچائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کی معاشی حالت بھی بہتر ہو رہی ہے۔