ETV Bharat / city

تیندوے کے حملے میں بچے کی موت

ریاست چھتیس گڑھ میں تیندوے کے حملے میں چھ سالہ بچے کی موت ہو گئی۔

leopard attack
تیندوے کے حملے میں بچے کی موت
author img

By

Published : Apr 11, 2020, 2:35 PM IST

چھتیس گڑھ کے ضلع گریابند کے کوچیگا گاؤں میں اپنے گھر کے آنگن میں کھیل رہے چھ سالہ بچے کی تیندوے کے حملے میں موت ہوگئی۔

محکمہ جنگلات کے ذرائع کے مطابق کل شام پورب کمار نامی چھ سالہ بچے کو اُس وقت تیندوا نے حملہ کیا جب وہ گھر کے صحن میں کھیل رہا تھا۔ آس پڑوس کے افراد کے شور کی وجہ سے تیندوا بچے کو چھوڑ کر جنگل کی طرف بھاگ نکلا۔

گاؤں والوں نے اس واقعے کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دی اور زخمی حالت میں بچے کو لے کر ضلع اسپتال پہنچے۔

ابتدائی علاج و معالجے کے بعد نازک حالت میں بچے کو رائے پور ریفر کیا گیا تاہم بچے نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

محکمہ جنگلات کے ایئریا افسر منوج چندراکر نے بتایا کہ بچے کی حادثے میں موت ہونے کی وجہ سے اسکے اہل خانہ کو 25ہزار روپے کی مدد دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوسٹ مارٹم اور دیگر طبی و قانونی لوازمات کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے گھروالوں کے سپرد کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.