ETV Bharat / city

نکسلی 7 سالوں سے مہیندر کرما کے پی ایس او کا اسلحہ استعمال کررہے تھے - بستر ٹائیگر مہندر کرما

9 مئی کو نکسلیوں سے مقابلے کے بعد مانپور سے جو اسلحہ برآمد ہوا تھا اسے لیکر بہت بڑا انکشاف ہوا ہے۔ جھیرم حملے میں نکسلیوں نے شہید مہیندر کرما کے پی ایس او کا ہتھیار چھین لیا تھا، جو مانپور انکاؤنٹر میں نکسلیوں سے برآمد ہوا ہے۔

naxali
نکسلی
author img

By

Published : May 29, 2020, 7:38 PM IST

9 مئی کو ، ضلع کے مدنواڑہ میں ایک انکاؤنٹر میں 4 نکسلی ہلاک ہوگئے تھے۔ ان نکسلیوں سے جو اسلحہ برآمد ہوئے ہیں، وہ چھیرم نکسلی حملے میں شہید بستر ٹائگر مہیندر کراما کے پی ایس او کے ہیں۔ راجنند گاؤن کے ایس پی نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

ویڈیو

نکسلی حملے کے بعد ، فوجیوں کے ہتھیار لوٹ لیے گئے اور 7 سال تک استعمال کیے گئے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ وادی جھیرم نکسل کا واقعہ 25 مئی 2013 کو پیش آیا تھا۔ جس میں بستر ٹائیگر مہندر کرما شہید ہو گئے تھےساتھ ہی ان کے پی ایس او بھی شہید ہو گئے تھے ان کا اسلحہ نکسلی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ اس حملے میں پی سی سی کے اس وقت کے چیف نند کمار پٹیل ، کانگریس کے تجربہ کار رہنما ودیاچرن شکلا ، ادے مدلیار شہید ہوگئے تھے۔ اس حملے کا شمار چھتیس گڑھ کی تاریخ کے بڑے نکسلی حملے میں کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ انکاؤنٹر جس کے دوران یہ ہتھیار پکڑے گئے تھے وہ چھتیس گڑھ کے راجنندگاؤں ضلع کے نکسل متاثرہ مانپور علاقہ میں ہوا تھا۔ اس میں چار نکسلی ہلاک ہوگئے جبکہ تھانے کا ایک انچارج شہید ہو گئے تھے۔ لاک ڈاؤن کے دوران بھی نکسلی مستقل طور پر اپنی موجودگی درج کرا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.