کورونا وائرس کے اثرات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔
وہیں ریاست چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں کورونا کی وجہ سے محکمہ صحت الرٹ ہے۔
شہر کے کچھ وارڈوں میں محکمہ صحت کے ملازمین لوگوں کو کورونا انفیکشن سے بچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
جس کی وجہ سے محکمہ صحت کے ملازمین شہر کے وارڈوں میں مسلسل جانچ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے ملازمین عوام کی صحت کی جانچ پڑتال کے لیے گھر گھر جا رہے ہیں۔
محکمہ صحت کے عہدیدار اور ملازمین چوبیس گھنٹے شہر میں کورونا انفیکشن کی جانچ کر کے اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔