ETV Bharat / city

چھتیس گڑھ: کنویں میں چار افراد کی موت - جانجگیر چمپا کے جئجئے پور بلاک

جانجگیر چمپا کے جئجئے پور بلاک کے ایک کنویں میں گیس رساؤ کے باعث دم گھٹنے کے باعث چار افراد کی موت ہوگئی۔

four people died due to methane gas leak in well in jaijiapur
چھتیس گڑھ: کنویں میں چار افراد کی موت
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 4:14 PM IST

ریاست چھتیس گڑھ جانجگیر۔ چمپا کے جئجے پور میں ایک دردناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاؤں کے کنویں میں گیس رساؤ کے باعث کنویں میں ہی چار افراد کی موت ہوگئی۔

دراصل جئجئے پور بلاک کے گرام پنچایت دھمنی میں کنویں کی تعمیر کا کام جاری تھا لیکن 9 جون کو خراب موسم کی وجہ سے کام روک دیا گیا تھا اور اسے ڈھک کر چھوڑ دیا گیا تھا۔

اسی کنویں کو صاف کرنے کے لیے دو بھائی کنویں میں اترے تھے لیکن جب ان دونوں کی طبیعت خراب ہوئی تو انہیں بچانے کے لیے دو دیگر افراد کنویں میں اتر گئے لیکن چاروں افراد کی خطرناک گیس رساؤ کی وجہ سے موت ہوگئی۔

جئجئے پور ہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹروں نے چاروں اموات کی تصدیق کردی، جس کے بعد اسپتال میں ہلاک شدہ افراد کے لواحقین کے ذریعہ ہنگامہ کیا جانے لگا تھا، حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اسپتال پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.