چھتیس گڑھ حکومت نے 21 مئی کو راجیو گاندھی کسان نیائے یوجنا شروع کی تھی تاکہ اس اسکیم کے ذریعہ کسانوں کی مدد کی جا سکے اور کسان اپنی پیداوار کی صحیح قیمت حاصل کرسکیں۔
اس اسکیم کے تحت سابق وزیراعلیٰ رمن سنگھ کو 25 ہزار 612 روپے ملے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ رقم رمن سنگھ کے بیٹے اور سابق ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک سنگھ کے کھاتے میں جمع ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ سابق ریاستی وزیر داخلہ ننکیرم کنور اور سابق خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر لتایوسندی کے کھاتے میں بھی فنڈز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
چھتیس گڑھ کانگریس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس فہرست کو شیئر کیا ہے۔ اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر دھرم لال کوشک کے کھاتے میں بھی 25 ہزار روپے پہنچ چکے ہیں۔
جمعرات کے روز اس کی پہلی قسط کے طور پر ڈی بی ٹی کے ذریعے 1500 کروڑ روپئے کاشتکاروں کے کھاتے میں آن لائن منتقل کیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی ریاست کے 19 لاکھ کسانوں کو 5700 کی رقم چار اقساط میں براہ راست ان کے کھاتوں میں دی جائے گی۔ بھوپش حکومت نے بجٹ کے دوران 'راجیو گاندھی کسان نیائے یوجنا' کا اعلان کیا تھا۔