ETV Bharat / city

نکسلیوں میں کورونا کا خوف، خاتون کو باہر نکالا - چھتیس گڑھ کی خبر

بیجاپور کے پیدا کوالی کے جنگل میں تلاشی کے دوران پولیس کو مشکوک حالات میں ایک نکسل خاتون ملی، جسے نکسلیوں نے کورونا کے خوف سے باہر نکال دیا ہے۔ یہ خاتون نکسلی سردی ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہے۔ پولیس نے خاتون کو حراست میں لے اس کی طبی جانچ کے بعد قرنطینہ میں رکھا ہے۔

Fearing corona among Naxalites
نکسلیوں میں کورونا کا خوف
author img

By

Published : Jun 19, 2020, 10:21 AM IST

ریاست چھتیس گڑھ میں تلاشی کے دوران پیدا کوالی کے جنگل میں ملی ایک خاتون نے اپنا نام ساویتری چاپا بتایا ہے، جو 2010 سے نکسل تنظیم میں مختلف عہدوں پر کام کررہی تھی۔ وہ فی الحال بٹالین میں کمپنی نمبر 1 کے پلاٹون نمبر 3 کی ایک سرگرم رکن کی حیثیت سے کام کرتی ہیں۔

نکسلی خاتون کو حراست میں لے کر ہسپتال میں اس کے صحت کی جانچ کرائی گئی اور اسے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ قرنطینہ کی مدت ختم ہونے کے بعد نکسل خاتون سے پوچھ گچھ کی جائے گی اور مزید کارروائی کی جائے گی۔

بیجاپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کملوچن کشیپ نے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ ایسے نکسلی جو کورونا کے خوف سے تنظیم چھوڑ کر گاوں واپس آ رہے ہیں ان کی اطلاع نزدیک کے تھانے یا پولیس کیمپوں میں دیں۔ تاکہ انہیں کورونا انفیکشن سے بچایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.