ETV Bharat / city

نکسیلوں کے حملے سے تین جوان زخمی - دانتے واڑہ میں نکسلیوں کا حملہ

چھتیس گڑھ کے دانتے واڑہ میں صبح کے وقت تقریبا بارہ نکسلیوں نے سی آئی ایس ایف کے تین جوانوں پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے تینوں جوان شدید طور سے زخمی ہوگئے اور فوجیوں کے واکی ٹاکی اور 2 موبائل لیکر فرار ہوگئے۔

naxalites attacked on cisf jawans in dantewada
نکسیلوں کے حملے سے تین جوان زخمی
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 4:14 PM IST

ریاست چھتیس گڑھ کے دنتیواڑہ میں صبح کے وقت نکسلیوں نے سی آئی ایس ایف کے تین جوانوں پر حملہ کردیا۔جس کی وجہ سے تینوں جوان شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں اور فوجیوں کے واکی ٹاکی اور 2 موبائل لیکر فرار ہوگئے ہیں۔

نکسیلوں کے حملے سے تین جوان زخمی

دانتے واڑہ ایس پی ابھیشیک پلوو نے بتایا کہ ہفتے کے روز صبح چھ بجے کے قریب 12 نکسلیوں نے بچیلی کے آکاش نگر میں ڈیوٹی پر تعینات 3 سی آئی ایس ایف اہلکاروں پر حملہ کردیا۔

اس دوران ایک جوان کے سر میں چوٹ آئی جبکہ دو دیگر جوان شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ تمام فوجیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کے روز سکما کے علاقے کوکنار میں نکسلیوں نے سڑک کی تعمیر میں مصروف 2 جے سی بی سمیت 6 گاڑیوں میں آگ لگا دی تھی

کچھ دن پہلے ڈی آر جی اور ایس ٹی ایف کی ٹیم نے ابوجہماڈ میں نکسلیوں کے کیمپ کو منہدم کردیا تھا اور نکسلیوں کے کیمپ سے بڑی مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔

فوجیوں نے کیمپ سے نکسلیوں کے ہتھیار، گولہ بارود، IEDs اور راکٹ لانچر بھی برآمد کیا لیکن ڈیگلپٹھی کیمپ کے قریب پہنچتے ہی نکسلیوں نے فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی کے بعد نکسلی کیمپ چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.