ضلع رائے گڑھ کے تھانہ کوتوالی کے تحت پور دینا کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ آنند کوشل کھلکھو نے صبح گیارہ بجے اپنے ہی ریوالور سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔
ساتھیوں نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی لیکن دوازہ نہ کھولنے کی صورت میں دروازہ کو توڑ دیا گیا۔ کمانڈنٹ کو زمین پر گرا ہوا پایا گیا اور ساتھ میں خود کشی کا نوٹ بھی تھا جس میں لکھا تھا کہ وہ اپنے بچے اور بیوی کے پاس جا رہے ہیں، وہ جلد ہی ان میں گھل مل جائیں گے۔ فی الحال پورے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ تقریبا تین برس قبل ایک سڑک حادثہ میں ان کی اہلیہ اور دو بچوں کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد سے نوجوان مسلسل ذہنی پریشانی میں مبتلا رہتا تھا اور اس کی خودکشی نوٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لیے اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہا ہے۔