پونے کے ایک 16 سالہ نوجوان لڑکے نے چاند کے مختلف حصوں کی 55،000 سے زیادہ تصاویر لیں اور ان سے چاند کی ایک غیر معمولی تصویر بنائی۔
پرتھمیش جاجو اس باصلاحیت ماہر فلکیات اور فوٹو گرافر کا نام ہے جو پونے میں جیوتی ودیا سنستھا سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے چاند کے چھوٹے چھوٹے حصوں کی تصاویر لے کر یہ کام انجام دیا ہے۔ پرتھیمش نے یہ تصویریں 3 مئی کو رات ڈیڑھ بجے سے صبح 5:30 بجے کے درمیان اپنے گھر کی چھت سے لی ہیں۔
پرتھمیش کے اس کیمرے کی ایک خوبی یہ ہے کہ پہلے ایک ویڈیو شوٹ کی جاتی ہے جس سے اس کی 2 ہزار تصاویر حاصل ہوتی ہیں۔ انہوں نے ایسی 38 ویڈیوز بنائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔
چاند کے مختلف حصوں کی 55 ہزار تصویریں آرٹ اور مہارت کی بہترین مثال ہے۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور اس کی تعریف نیٹیزین کے ذریعے کی جارہی ہے۔
پرتھمیش نے آج تک سیاروں اور ستاروں کی بہت سی تصاویر کھینچی ہیں۔ پرتھمیش ایسٹرو فوٹو گرافی میں ایک ابھرتا ہوا نام ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں اس شعبے میں بہتر کارکردگی پیش کر ملک کا نام روشن کریں گے۔