ETV Bharat / city

پتھوراگڑھ لینڈ سلائڈ: دو لاشیں برآمد، دو لاپتہ

author img

By

Published : Jul 23, 2020, 10:39 PM IST

اتراکھنڈ کے ضلع پتھورا گڑھ میں آفت میں لاپتہ لوگوں کا کئی دنوں کے بعد بھی سراغ نہیں لگ سکا ہے۔ جمعرات کی دیر شام تک دو خواتین کی لاشیں برامد ہوئی ہیں۔ اب بھی گاوں کے دو لوگ لاپتہ ہیں۔

پتھوراگڑھ لینڈ سلائڈ
پتھوراگڑھ لینڈ سلائڈ

دوسری طرف کابینی وزیر اروند پانڈے نے آج آفت کے شکار گاوں کا دورہ کیا اور متاثرین کی حالت معلوم کی۔ انہوں نے گاوں والوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرانے کا یقین دلایا۔ لاپتہ لوگوں کا پتہ لگانے کیلئے آج کھوجی سوان دستہ کا بھی سہارا لیا گیا۔ ساتھ ہی متاثر ہ جگہ پر جنگی پیمانہ پر راحت اور بچاو مہم چلائی گئی لیکن اب بھی دو لوگ لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔ آج دو خواتین کی لاشیں برامد ہوئی ہیں۔ ان میں پدما دیوی بیوی خوشحالی سنگھ اور کسوما دیوی بیوی بھیشم سنگھ شامل ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 9 لاشیں برامد ہو چکی ہیں۔ دو لوگ اب بھی لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔ اس سے پہلے کل تین لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ ان میں دو بھائی بہن کی لاشیں بھی شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر لیہہ شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک بحال

خیال رہے کہ بنگاپانی تحصیل کے ٹانگا منیالی گاوں میں گزشتہ اتوار کو زبردست تودے گرے تھے جن سے تین مکانات زمین دوز ہو گئے تھے۔ ان گھروں میں سوئے گیارہ لوگ لاپتہ ہوگئے تھے۔ اسی وقت سے قومی آفت منیجمنٹ دستہ، ریاستی ڈیزاسٹر ریلیف فورس اور ہند۔تبت بارڈر پولیس اور پولیس کے علاوہ ریاستی محکمہ کی ٹیم موقع پر راحت مہ چلا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.