ETV Bharat / city

چین اور نیپال کے سرحدی گاؤں کو ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ

حکومتِ ہند نے ڈیجیٹل انڈیا اسکیم کے تحت چین اور نیپال کے سرحد پر واقع ریاست اتراکھنڈ میں پتھورا گڑھ ضلع کے 35 گاؤں کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں دارما کے 13، ویاس کے 7، ملم کے 12 اور چوڈاس کے 3 گاؤں شامل ہیں۔

pithoragarh 35 villages will be digital
چین اور نیپال کے سرحدی گاؤں کو ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ
author img

By

Published : Jun 6, 2021, 2:28 PM IST

چین اور نیپال سرحد (China and Nepal border) سے متصل علاقے کے قریب 23 دیہی گاوں آزادی کی 7 دہائی بعد ڈیجیٹل خدمات (digital service) سے جڑنے جا رہے ہیں۔

بھارت حکومت کی ڈیجیٹل انڈیا اسکیم (Digital India Scheme) کے تحت ملک کے آخری گاؤں میں وی سیٹ نیٹورک (V-set network) بچھایا جا رہا ہے۔

فی الحال اس اسکیم کے تحت دارما کے 13، ویاس کے 7، چوڈاس کے 3 اور ملم کے 12 گاوں میں وی سیٹ نیٹورک لگایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ڈی ڈی ہاٹ اور بیری ناگ کے دو دو، گنگولی ہاٹ کے 3 اور پتھورا گڑھ کے 4 گاوں میں بھی وی سیٹ نصب کیے جائیں گے۔

چین اور نیپال کے سرحدی گاؤں کو ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ

وی سیٹ سے جڑنے کے بعد ان گاؤں میں وائی فائی کوڈ لے کر ایک ساتھ دس لوگ انٹرنیٹ کی دنیا (Internet World ) سے جڑ سکیں گے۔

واضح رہے کہ چین اور نیپال سے متصل سرحدی گاؤں میں ابھی تک ترسیل کا کوئی ذریعہ نہیں تھا جس کے سبب بارڈر کے ہزاروں گرامین باقی دنیا سے جڑنے کے لیے نیپالی ٹیلی کوم کے بھروسے تھے۔ وی سیٹ سے جڑنے کے بعد سرحدی علاقوں میں آباد لوگوں تک اطلاعات کا اشتراک ہوگا اور بھارت تکنیکی طور پر آتم نربھر بنے گا۔

بھارت حکومت کی ڈیجیٹل انڈیا اسکیم کے تحت بی بی این ایل (Bharat Broadband Network) کمپنی کے ذریعے سرحدی علاقوں کے 35 گاوں میں وی سیٹ لگائے جا رہے ہیں۔

اس اسکیم کے ذریعے پہلے بھارت چین سرحد سے متصل دور دراز کے علاقے ڈیجیٹل دنیا سے جڑیں گے، جس کے بعد سرحد پر بسنے والے لوگ بھی ویڈیو اور آڈیو کال آسانی سے کر سکیں گے۔

یہی نہیں طلبا آن لائن ایجوکیشن کا بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اسٹریٹیجک نظریے سے اہم چین اور نیپال سرحد میں (China and Nepal border) ڈیجیٹل خدمات شروع ہونے سے بھارت نے تکنیکی طور پر اپنی مضبوط پوزیشن درج کی ہے۔

ڈیجیٹل ہونے والے گاؤں درج ذیل ہیں:

دارما گھاٹی کے 13 گاوں: بوگلنگ، سیلا، چل، ناگلنگ، بالنگ، دگتو، ڈانٹو، گو، بون، فیلم، تیدانگ، مارچھا اور سیپو

ویاس گھاٹی کے 7 گاوں: بودی، گربیانگ، نپلچو، گنجی، نابی، رونکانگ اور کوٹی

ملم کے 12 گاوں: برفو، رنگونیا، ٹانگا، چول کوٹ، پاچو، پاتو، بونا، ڈمدیمیہ، بھوانی، نامک اور ڈونامنی

چوڈاس گھاٹی کے 3 گاوں: دھارپانگو، بنگبنگ (سمکھولا) اور جپتی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.