ETV Bharat / city

ذی قعدہ کا چاند نظر آیا - news of bihar

امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ کے مرکزی دفتر سے چاند دیکھے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 جون کو ذی قعدہ کی پہلی تاریخ ہے۔

Zilqad moon
Zilqad moon
author img

By

Published : Jun 23, 2020, 8:49 AM IST

مولانا عبدالجلیل قاسمی، قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ اور جھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ بروز پیر مرکزی دفتر امارت شرعیہ اور اسکی تمام شاخوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ انتیس شوال بائیس جون کو ذی قعدہ کا چاند نظر آیا۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ اکثر جگہوں پر مطلع صاف نہ ہو نے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا، البتہ کیندرہ پاڑہ اڈیشہ، کنتھاریہ، بھروچ گجرات، پوکرن راجستھان، چنئی وغیرہ سے عام رویت ہونے کی خبر موصول ہوئی، رویت اور شہادت کی تصدیق کر لی گئی ہے۔ اس لئے مورخہ 23 جون بروز منگل کو ماہ ذی قعدہ کی پہلی تاریخ ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.