ETV Bharat / city

کانگریس کی رہنما نے اپنی ہی پارٹی کے ایم ایل اے پر الزام عائد کیا

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 8:37 PM IST

Updated : Jun 17, 2020, 10:21 PM IST

ابھی انتخابی بگل ٹھیک سے بجا بھی نہیں ہے کہ ایک رہنما کا دوسرے رہنما پر الزام عائد کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس بار الزام کانگریس خاتون ضلع سیل کی ضلع صدر سوشیلا شاہ نے خود اپنی پارٹی کے سینیئر لیڈر اور ارریہ کے رکن اسمبلی عبد الرحمن اور ان کے پی اے کوشل ورما پر لگایا ہے۔ اس معاملے کے بعد سے ارریہ کا سیاسی پارہ چڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ تمام پارٹیوں کے مقامی لیڈران اس موضوع پر کود پڑے ہیں اور اسے ایک خاتون سے جڑا مسئلہ بتا رہے ہیں۔

کانگریس کی رہنما کا الزام
کانگریس کی رہنما کا الزام

سوشیلا شاہ نے رکن اسمبلی عبدالرحمن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل اے کی پی اے کوشل ورما ای ایل ای او آفس میں مقامی ایم ایل اے کے ترقیاتی فنڈ سے مختلف 11 منصوبوں کا ٹینڈر نکالا گیا تھا، جس کا اعلان مقامی ہندی و انگریزی اخبارات میں شائع بھی ہوا تھا، چونکہ میں ٹھیکیداری بھی کرتی ہوں۔ جب میں ٹینڈر فارم خریدنے گئی تو کوشل ورما نے زبردستی مجھے روکا اور وہاں سے جانے کی دھمکی دینے لگا۔ کوشل ورما نے صاف طور سے کہا کہ ایم ایل اے صاحب جسے چاہیں گے اسے ٹینڈر دیں گے۔

کانگریس کی رہنما کا الزام

اس کے بعد جب میں ایم ایل اے عبد الرحمن کے پاس گئی تو انہوں نے مجھے بے عزت کیا اور نازیبا الفاظ استعمال کئے، مجھے امید ہے پارٹی اس پر ایکشن لیتے ہوئے معاملہ کی جانچ کرائے اور قصوروار ایم ایل اے پر سخت سے سخت کارروائی ہو تاکہ آئندہ کسی خاتون سے نازیبا الفاظ استعمال نہ کر سکے۔

وہیں دوسری جانب اس معاملے پر ایم ایل اے عبد الرحمن نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزام بے بنیاد ہیں، یہ سب کسی کے اشارے پر ہو رہا ہے، کام میں نہیں دیتا ہوں یہ محکمہ کا کام ہے، مجھے جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

خاتون ایک منصوبے کے تحت میرے پاس آئی تھی اور آتے ہی مجھ پر برس پڑی جبکہ میں نے اس کی اس حرکت کو برداشت بھی کیا۔ یہ سب سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔

Last Updated : Jun 17, 2020, 10:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.