ETV Bharat / city

پرائیویٹ ہسپتال میں علاج کے دوران خاتون کی موت - پولیس کی مداخلت پر معاملے کو رفع دفع کیا گیا

گیا کے نجی ہسپتال میں علاج کے دوران ایک خاتون کی موت ہوگئی ہے، گھنٹے بھر میں ایک لاکھ روپے علاج کے نام پر ہسپتال کے ذریعے لیے جانے کاالزام لگایا جا رہاہے، موت کے بعد لواحقین نے گھنٹوں ہسپتال میں ہنگامہ کیا، پولیس کی مداخلت پر معاملے کو رفع دفع کیا گیا۔

پرائیویٹ ہسپتال میں علاج کے دوران خاتون کی موت

author img

By

Published : Mar 2, 2021, 7:47 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا کے اے پی کالونی میں واقع رینبو ہسپتال میں علاج کے دوران ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ اہل خانہ نے ہسپتال پر غفلت برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ہسپتال میں گھنٹوں احتجاج کیا۔

پرائیویٹ ہسپتال میں علاج کے دوران خاتون کی موت

اطلاع ملنے پر رام پور تھانہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل لوگوں کو سمجھا بجھا کر گھروں کو روانہ کیا، زیر علاج ہلاک ہونے والی خاتون تیس سالہ بیوٹی دیوی ہیں، جو ضلع کے مفصل تھانہ حدود کے بھورے گاؤں کی رہنے والی تھیں۔

بیوٹی دیوی کے شوہر نے بتایا کہ' ان کی اہلیہ انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل ہسپتال میں بھرتی ہوئی تھیں، انہیں بلڈ پریشر کم ہونے کی شکایت تھی، انوگرہ نارائن ہسپتال میں علاج کے دوران ان طبیعت ٹھیک ہورہی تھی، تاہم انوگرہ نارائن ہسپتال میں ہی ایک صحت کارکن نے انہیں نجی کلینک رینبو ہسپتال میں علاج کروانے کا مشورہ دیا۔

جس کے بعد ان کی اہلیہ کو آج صبح رینبو ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے علاج کے نام پر ایڈوانس میں ان سے ایک لاکھ روپے جمع کرائے۔ لیکن اس دوران انہیں مریض سے ملنے نہیں دیا گیا۔ بعد میں جب مریضہ کو گھر والوں نے دیکھا تو پتہ چلا کہ انہیں سانس لینے مین کافی تکلیف ہورہی ہے، جب ہسپتال میں تعینات اسٹاف کو اس بابت مطلع کیا گیا تو ان لوگوں نے چیک کرنے کے بعد خاتون کے موت ہو جانے کی تصدیق کرکے وہاں سے فرار ہوگئے۔ ان معاملے کے پیش نظر خاتون کے اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ اس پورے معاملے کی جانچ ہو۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم مودی نے ای بک 'میری ٹائم انڈیا ویژن 2030' جاری کیا

اس سلسلے میں ایس آئی دامودر پرساد نے بتایا کہ' اطلاع ملنے کے بعد پولیس یہاں پہنچی ڈاکٹر پر اہل خانہ کی جانب سے عدم توجہی کا الزام عائد کیا گیا ہے، پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے، واقعے کی اطلاع اعلی حکام کو دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ' متاثرہ فریق کی درخواست پر قانونی کاروائی کی جائے گی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.