ETV Bharat / city

عظیم اتحاد میں اختلافات ختم ہونے کا دعویٰ - آر جے ڈی 143 نشستوں پر انتخاب لڑے گی

آر جے ڈی کے رکن پارلیمان منوج جھا کا کہنا ہے عظیم اتحاد میں سب کچھ ٹھیک ہے، کانگریس سے ہماری بات چیت ہوگئی ہے، بہت جلد مشترکہ پریس کانفرنس میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔

who-is-going-to-lead-grand-alliance-seat-sharing-is-done-know-details-here

author img

By

Published : Oct 2, 2020, 4:38 PM IST

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمان منوج جھا ان دنوں پٹنہ میں ہیں۔ وہ مستقل طور پر رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پہنچ رہے ہیں اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کے ساتھ بہار اسمبلی انتخابات کے لیے حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عظیم اتحاد میں سب کچھ ٹھیک ہے۔ کانگریس کے ساتھ بھی ہماری گفتگو ہوئی ہے۔ بہت جلد مشترکہ پریس کانفرنس میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

ویڈیو

خیال رہے کہ بہار اسبملی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ تاہم اب بھی بہار میں کسی بھی اتحاد کے ذریعہ امیدواروں کی کوئی فہرست جاری نہیں کی گئی ہے۔ جہاں ایک طرف لوک جن شکتی پارٹی کی وجہ سے این ڈی اے میں ایک رائے نہیں بن رہی ہے، وہیں دوسری طرف یہ کانگریس کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم پر عظیم اتحاد میں اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہے۔

ذرائع کے مطابق عظیم اتحاد میں سیٹ شیئرنگ کا معاملہ حل ہوگیا ہے اور نشستوں کا اعلان ہفتے کے روز کیا جاسکتا ہے۔

سیٹوں کا فارمولا کچھ اس طرح ہے۔ آر جے ڈی 143 نشستوں پر انتخاب لڑے گی۔ نیز آر جے ڈی اپنے حصہ کے ساتھ مکیش ساہنی کی وی آئی کو نشستیں دے گی۔

اسی کے ساتھ ہی کانگریس 70 نشستوں پر انتخاب لڑسکتی ہے جبکہ سی پی آئی، سی پی ایم سمیت بائیں بازو کی جماعتیں 30 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرسکتی ہیں۔

آج جس طرح سے آر جے ڈی کے رکن پارلیمان منوج جھا نے واضح الفاظ میں کہا کہ کانگریس کے ساتھ ان کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔ اس سے یہ واضح معلوم ہوتا ہے کہ عظیم اتحاد کے رہنماؤں کے ذریعہ انتخابات کے پہلے مرحلے کے امیدواروں کا اعلان جلد ہی کرنا ہے۔

یہ دیکھنا باقی ہے کہ آر جے ڈی رہنما منوج جھا کے بیان میں کتنی طاقت ہے۔ کیا سیٹ شیئرنگ فارمولہ کو عظیم اتحاد نے این ڈی اے سے پہلے ہی حل کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.