پٹنہ شہر کے ہنومان نگر ، چترگپت نگر اور ملاہی پکڑی سمیت کئی علاقوں میں اب بھی کئی فٹ پانی جمع ہے، کچھ علاقوں میں حالانکہ پانی کی سطح کم ہوا ہے، وہیں بائی پاس سے متصل زیادہ تر علاقے اب بھی پوری طرح سے زیر آب ہیں۔
پانی جمع ہونے والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو نہ تو بجلی مل رہی ہے اور نہ ہی پینے کا پانی کی سہولت، اس سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے ، ملاہی پکڑی والے علاقے میں منگل کو کئی فٹ تک پانی تھا لیکن جمعرات کو اس میں کچھ کمی دیکھی گئی۔
وہیں ہنومان نگر اور چترگپت نگر کے ساتھ وجے نگر اور اشوک نگر میں پانی کی سطح میں کوئی کمی درج نہیں کیا گیا ۔ ان علاقوں میں تمام جھونپڑیاں زیر آب ہیں۔
پانی میں پھنسے لوگوں کو مدد پہنچانے والے والنٹیئر نے بتایا کہ ابھی بھی جمع پانی میں کمی نہیں آئی ہی، لوگوں کو پریشانی ہورہی ہے، وہیں مقامی خاتون نے اپنی پریشانی بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر میں پانی داخل ہوجانے کی وجہ سے گھر کے سارے کپڑے بھیگ گے ہیں، درگا پوجا کے وقت میں بچے کیسے رہیں گے۔
لوگوں کو راحت پہنچانے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ٹریکٹر کے ذریعہ راحتی سامان کی تقسیم کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی کئی این جی او راحتی کام میں مصروف ہیں لیکن یہ اتنی بڑی آبادی کے لیے کافی نہیں ہے۔