ETV Bharat / city

چند گھنٹوں کی بارش میں پانی پانی ہوا پٹنہ، متعدد علاقے ڈوبے - Meteorological Department statistics

جمعہ کی رات دارالحکومت پٹنہ میں دو گھنٹوں کی شدید بارش کے بعد بہار قانون ساز اسمبلی کے احاطے میں گھٹنوں تک پانی جمع ہو گیا۔ جس کے بعد اب کارپوریشن انتظامیہ پانی نکالنے میں مصروف ہے۔

Patna was flooded in a few hours of rain and many areas were submerged
چند گھنٹوں کی بارش میں پانی پانی ہوا پٹنہ، متعدد علاقے ڈوبے
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 1:37 PM IST

ریاست بہار میں مانسون پوری طرح متحرک ہوچکا ہے۔ جمعہ کی رات دارالحکومت میں موسلادھار بارش کی وجہ سے پٹنہ کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔ وہیں بہار اسمبلی کیمپس میں پانی گھٹنوں تک آ گیا ہے اور پورا کیمپس زیر آب ہو گیا ہے۔ جس کے سبب کارپوریشن کے ملازمین پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔

ویڈیو

نائب وزیر اعلیٰ تارکشور پرساد نے دعویٰ کیا تھا کہ شہر میں بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع نہیں ہوگا۔ اس بار میونسپل کارپوریشن نے دوسرے محکموں کے ساتھ ہم آہنگی کرکے ایک عمدہ کام کیا ہے۔ نالیوں کی صفائی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ ایسی صورتحال میں صرف دو گھنٹوں کی موسلا دھار بارش نے تمام دعوؤں کو بے نقاب کردیا۔ یہاں تک کہ مقننہ کیمپس کے اندر بھی گھٹنوں تک پانی بھر گیا ہے۔

چند گھنٹوں کی بارش میں پانی پانی ہوا پٹنہ، متعدد علاقے ڈوبے
چند گھنٹوں کی بارش میں پانی پانی ہوا پٹنہ، متعدد علاقے ڈوبے

جمعہ کی رات ہونے والی بارش کی وجہ سے کنکڑ باغ کے ریلوے فلیٹ، ویکر سیکشن، اشوک نگر اور پنچ مندر کے آس پاس کے علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔ یہاں تک کہ کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ بارش کی وجہ سے، لوگوں نے پٹنہ سمیت متعدد اضلاع میں شدید گرمی سے راحت کی سانس لی ہے۔ وہیں درجہ حرارت میں تقریباً 3 ڈگری کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم، اب مسئلہ یہ ہے کہ اگر زیادہ بارش ہو رہی ہے تو پھر سڑکوں پر پانی بھر جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ارریہ: محکمہ موسمیات نے جاری کیا بلو الرٹ، تیز بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق، 25 جون کی صبح 8:30 بجے سے 26 جون تک ساڑھے 5 بجے تک، پٹنہ میں 145.4 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج اور کل کے لئے بھی اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اطلاع دے دی تھی کہ دارالحکومت پٹنہ سمیت سیوان، سارن، ویشالی، مظفر پور، مدھوبنی اور پورنیہ جیسے اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں لوگوں کو درختوں کے نیچے، کھیتوں، گوداموں اور کھلے آسمان کے نیچے نہ رہنے کی تلقین کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.