ETV Bharat / city

حق رائے دہی کے استعمال کے لیے ووٹرز پرجوش - جن کی قسمت کا فیصلہ آج ای وی ایم میں قید ہوجائے گا

بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ تیسرے یعنی آخری مرحلے کی 78 سیٹوں کے لیے 1204 امیدوار میدان میں ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ آج ای وی ایم میں قید ہوجائے گا۔

Voters are excited to exercise their right to vote

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 12:17 PM IST

پٹنہ: پندرہ اضلاع کے متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر رائے دہندگان صبح سے ہی قطار میں کھڑے ہیں۔ دیہی علاقوں میں جلد ووٹ ڈالنے کے خواہاں رائے دہندگان کی قطاریں لمبی ہوتی جارہی ہیں۔ تمام حلقوں میں پر امن ووٹنگ کے لیے سکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پیرا ملٹری فورسزکو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گھڑسواروں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی سماج دشمن عناصرکی نگرانی کی جارہی ہے۔ ہنگامی صورتحال کے لیے ہیلی کاپٹرز بھی تعینات کر دئے گئے ہیں۔

Voters are excited to exercise their right to vote
حق رائے دہی کے استعمال کے لیے ووٹرز پرجوش

کورونا مدت میں ملک کے پہلے بڑے انتخابات میں رائے دہندگان اور ووٹنگ کے کارکنوں کو کورونا سے بچانے کیلئے بھی وسیع تر انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر سینیٹائزر، دستانے اور ماسک کا انتظام کیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے پہلے تمام ووٹرز کی تھرمل اسکیننگ کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: بہار اسمبلی انتخابات: 199 مسلم امیدواروں میں سے کون پہنچے گا اسمبلی؟

سابقہ مرحلوں کے مقابلے اس مرحلے میں سیکورٹی کا سخت بندوبست: الیکشن کمیشن

تیسرے مرحلے میں 120 خواتین اور 1094 مرد امیدواروں سمیت 1204 امیدوار 78 اسمبلی نشستوں کے لئے انتخابی میدان میں ہیں۔ آج 33782 پولنگ بوتھوں پر دو کروڑ 35 لاکھ 54 ہزار 71 رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے امیدواروں کی تقدیر کا فیصلہ کرکے انہیں ای وی ایم میں قید کردیں گے۔ ان میں ایک کروڑ 23 لاکھ 25 ہزار 780 مرد ، ایک کروڑ 12 لاکھ پانچ ہزار 378 خواتین ، 894 تھرڈ جینڈر اور 22019 سروسز کے ووٹر شامل ہیں۔ سروس ووٹرز میں 21019 مرد اور ایک ہزار خواتین ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.