ETV Bharat / city

Araria Clash: کھیت پر قبضے کے لیے مارپیٹ کا ویڈیو وائرل - دو درجن سے زیادہ افراد زخمی

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں ایک بیوہ خاتون کی مونگ کی فصل کو دبنگوں نے ہل چلا کر تباہ کردیا جس پر خوب مارپیٹ ہوئی۔ مارپیٹ کا ویڈیو شوسل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

viral video of clash in-farm at araria bihar

author img

By

Published : Jun 11, 2021, 9:20 PM IST

ضلع میں ایک ویڈیو خوب تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کھیت میدان جنگ بن چکا ہے جہاں درجنوں افراد ایک دوسرے پر لاٹھیوں سے حملہ کر رہے ہیں۔

لڑائی میں مرد کے علاوہ خواتین بھی شامل ہے۔ ویڈیو محل گاؤں پولیس اسٹیشن کے علاقے کوچ گاما کی بتائی جارہی ہے۔

خبروں کے مطابق مذکورہ واقعہ 5 جون کو پیش آیا۔ حالانکہ معاملے میں پہلے ہی ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔

ویڈیو

در اصل جوکی ہاٹ کے تھانہ محل گاؤں کے گاؤں پرساد پور چکنیہ گاؤں میں ایک بیوہ عورت کے کھیت میں زبردستی ہل چلا دیا گیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ کھیت میں مونگ کی فصل بھی لگائی گئی تھی، جسے دبنگوں نے رات کے اندھیرے تباہ کردیا اور کھیت پر ہل چلا دیا۔ جب صبح گھر والوں کو اس کا علم ہوا تو انہوں نے اس کی مخالفت کی۔

اس کے بعد غنڈوں نے گھروالوں کے سات مارپیٹ کی۔ اس واقعے میں ڈیڑھ درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

تمام زخمیوں کا صدر اسپتال، پرائمری ہیلتھ سنٹر سمیت نجی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا۔

لڑائی میں بیوہ عاصمہ خاتون کی طرف کے 10 افراد بری طرح سے زخمی ہیں جنہیں علاج کے لیے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہیں، معاملے میں فریقین سے دو درجن سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مذکورہ معاملے پر متاثرہ عاصمہ خاتون نے محل گاؤں پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی ہے۔ متاثرہ کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کوچ گاما کے کھاتہ نمبر 73 کی دو ایکڑ اراضی پر مونگ کی فصل تھی جسے راتوں رات ہل چلاکر تباہ کردیا گیا۔

مخالفت کرنے پر متاثر خاتون کے لواحقین کو بری طرح سے پیٹا گیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ دیگر بہت سے لوگوں کو چوٹیں آئیں ہیں۔ پولیس اسٹیشن میں دی گئی درخواست میں خاتون نے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

اس واقعے سے متعلق ویڈیو وائرل ویڈیو ہونے کے بعد صدر ایس ڈی پی او پشکر کمار نے فوٹیج کی تحقیقات کرنے اور اس معاملے میں قصوروار کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بات کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.