لاک ڈاؤن کے مابین بہار کے کیمور ضلع کے موہنیاں سب ڈویژن کے رام گڑھ پولیس اسٹیشن کے تحت چھےیوری گاؤں میں ایس ڈی ایم، ڈی ایس او اور ایس ڈی پی پر سینکٹروں کی تعداد میں مقامی لوگوں نے حملہ کر دیا جس میں ایس ڈی ایم کا باڈی گارڈ شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے۔
عوامی نظام تقسیم کے دکاندار پر بد عنوانی کی شکایت کی جانچ کے لئے چھے یوری گاؤں پہنچے ایس ڈی ایم، ڈی ایس او اور ایس ڈی پی او پر سینکڑوں کی تعداد میں مقامی لوگوں نے حملہ کر دیا جس میں سبھی افسران تو بچ گئے لیکن ایس ڈی ایم کا بارڈی گارڈ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ گاؤں والوں نے افسران پر اینٹ پتھر سے حملہ کیا جس میں باڈی گارڈ کے زخمی ہونے کے علاوہ ایس ڈی پی او کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
اسی دوران عہدیداران جیسے ہی ایک اور دکاندار کی تفتیش کے بعد دکان کھولنے کی ہدایت دے کر جیسے ہی واپس آرہے تھے، تبھی سینکڑوں گاؤں والوں نے افسروں کی ٹیم پر اینٹوں سے حملہ کردیا جس میں موہنیا ایس ڈی ایم کا باڈی گارڈ زخمی ہوگیا۔
کیمور کے ایس پی دلنواز احمد نے رام گڑھ پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ مکھیا کے شوہر سمیت 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گاؤں والوں کے خلاف جنہوں نے جانچ کرنے پہنچی ٹیم پر حملہ کیا مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس پی نے بتایا کہ مکھیا کے شوہر ہریندر کمار، لکشمنہ کنور، مہادیوی، جتیندر رام، گوتم کمار، بنارسی رام، رامیشور رام کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔