لاک ڈاٶن کے دوران بھبھوا شہر کے لوگوں کو سبزی کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کے پیش نظر کیمور کے ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر نگر پریشد بھبھوا کی جانب سے ہر وارڈ میں ہی سبزی کی دکان کا انتظام کیا گیا ہے۔
یہ دکانیں لاک ڈاٶن کی میعاد تک ہر وارڈ میں لگائی جائیں گی، ضرورت کے مطابق شہر کے باشندگان اپنے ہی وارڈ میں سبزی خرید سکیں گے، ان سبھی دکان والوں کو نگر پریشد کے زریعہ شناختی کارڈ بھی جاری کیا گیا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت کے مطابق اب ہر وارڈ میں سبزی بیچنے والے موجود ہوں گے، نگر پریشد کی جانب سے کیے گئے اس اقدام کے بعد مقامی باشندوں کو ہو رہی دشواریاں ختم ہا جائیں گی۔
اس کے علاوہ نگر پریشد نے محکمہ صحت کی ایک ٹیم کو تعینات کیا ہے جو سبھی سبزی فروشوں کی اسکریننگ بھی کررہی ہے۔