ETV Bharat / city

پٹنہ: مالی بحران سے دوچار اردو قلم کاروں کی مالی معاونت کے لیے عرضداشت

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پوری دنیا میں معاشی بحران کا سامنا ہے۔ بہار میں مسلسل لاک ڈاؤن سے یہاں کے اردو شعراء، ادیبوں، صحافیوں اور افسانہ نگاروں کی حالت خراب ہو گئی ہے، یہ لوگ سخت مالی بحران سے دوچار ہیں۔

urdu writers, journalists appeal to government for help due to financial problem
مالی بحران سے دوچار اردو قلم کاروں کی مالی معاونت کے لیے عرضداشت
author img

By

Published : Aug 5, 2021, 4:09 PM IST

اس سلسلے میں آل بہار اردو جرنلسٹ فورم کے صدر اشرف استھانوی نے بہار کے وزیر اقلیتی فلاح و بہبود زماں خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کر ایک عرضداشت پیش کر بہار کے اردو صحافیوں و ادیبوں کی سخت مالی دشواریوں کے سبب فی الفور ان سے ان قلم کاروں کی مالی اعانت کی اپیل کی ہے۔

فورم کے صدر اشرف استھانوی نے وزیر اقلیتی سے کہا کہ اس سلسلے میں کئی خطوط وزیر اعلیٰ کے میل پر ارسال کئے گئے ہیں لیکن وزیر اعلیٰ کی سطح سے اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

عرضداشت میں کہا گیا ہے کہ تقریباً ڈیڑھ سال سے لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں جہاں سماج کا دوسرا طبقہ متاثر ہوا ہے وہیں قلم کار طبقہ یعنی صحافی، ادیب اور شعراء بھی متاثر ہوا ہے۔ سبھی سیاسی، صحافتی و ادبی سرگرمیاں ٹھپ رہنے کے سبب ان کی آمدنی کے ذرائع بند ہو گئے ہیں اور انہیں سخت مالی دشواریوں کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:

بھاگلپور: ارحم ٹرسٹ کی جانب سے آن لاین اردو سکھائی جا رہی ہے

اشرف استھانوی نے مزید کہا کہ کئی گھروں میں فاقہ کشی تک کی نوبت ہے، لیکن یہ طبقہ چونکہ سفید پوش ہے اس لئے سوالی بن کر سامنے نہیں آ سکتا ہے اور نہ بھیک مانگ سکتا ہے۔ اگر اس مشکل گھڑی میں ان کی سرکاری سرپرستی نہیں ہوئی تو سماج ان کی خدمت سے ہمیشہ کے لئے محروم ہو جائے گا۔ اقلیتی وزیر نے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے اسے مسئلہ کو جلد سے جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.