ETV Bharat / city

بہار میں میں ان لاک ۔4 شروع

بہار حکومت نے مرکزی وزارت داخلہ کے رہنما اصول کے مطابق ریاست میں بھی ان لاک ۔4 پر عمل شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔کورونا وبا کی روک تھام کیلئے بہار میں نافذ لاک ڈاﺅن ۔06 ستمبر کوختم ہو گئی ہے ۔ اب ریاستی حکومت نے ریاست میں وزارت داخلہ کے ان لاک۔4 کے رہنما اصول کو بغیر کسی تبدیلی کے نافذ کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔

Unlock-4 started in Bihar
بہار میں میں ان لاک ۔4 شروع
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 9:25 PM IST

محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری عامر سبحانی نے پیر کو جاری ہدایت میں کہا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے کووڈ۔19 کی توسیع کو روکنے کیلئے 29 اگست 2020 کو رہنما اصول جاری کرتے ہوئے کنٹینمنٹ زون میں لاک ڈاﺅن کی مدت کی توسیع 30 ستمبر تک کی ہے اور کچھ دیگر ہدایات بھی جاری کئے ہیں۔ اس پر بہار حکومت نے غور و خوض کے بعد فیصلہ لیا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایت اور اس کے رہنما اصول کو بہار میں بغیر کسی تبدیلی کے نافذ کرنے کے ساتھ ہی اس پر عمل آوری کرائی جائے گی ۔
محکمہ داخلہ کی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ بہار حکومت کے سبھی محکموں اور علاقائی انتظامیہ کے سبھی افسران کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وزارت داخلہ کے حکم او ررہنما اصول پر سختی سے عمل آوری کرائیں۔
بہار میں وزارت داخلہ رہنما اصول کے مطابق ان لاک۔4 کا عمل شروع ہونے سے اسکول ، کالج اور دیگر تعلیمی ادارے اور کوچنگ ادارے 30 ستمبر تک بند رہیںگے ۔ اس دوران طلباء اسکول نہیں آئیں گے ۔ آن لائن اور فاصلاتی طریقے سے تعلیم قبل کی طرح جاری رہیںگی اور انہیں فروغ دیا جائے گا۔ 50 فیصد اساتذہ کو آن لائن تعلیم اور اس سے متعلق کاموں کیلئے اسکول طلب کیا جا سکتا ہے ۔
کنٹمنٹ زون کے باہر نویں سے 12 ویں کے طلباءکو رضاکارانہ بنیاد پر رہنمائی کیلئے اسکول آنے کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔ اس کے لئے گارجین کو تحریری طور پر اجازت نامہ دینا ہوگا۔ 21 ستمبر سے سماجی ، تعلیمی ، کھیل ، ثقافتی ، مذہبی اور سیاسی پروگراموں کے انعقاد کی اجازت ہوگی لیکن ان میں صرف 100 افراد ہی شامل ہوسکیںگے ۔
کورونا وبا کی وجہ سے کنٹینمنٹ زون قرار دیئے گئے علاقوں میں لاک ڈاﺅن کے شرائط ضوابط سختی سے نافذ العمل رہیںگے ۔ اوپن ایئر تھیئٹروں کو 21 ستمبر سے کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ ریاست کے اندر اور ایک ریاست سے دوسری ریاست میں لوگوں اور سامانوں کی آمدورفت پر کسی طرح کی روک نہیں رہے گی اور اس کے لئے کسی ای ۔ پاس کی ضرورت نہیں ہوگی ۔
پینسٹھ سال سے زائد عمر کے لوگ ، سنگین بیماریوں میں مبتلا افراد ، حاملہ خواتین اور دس سال سے کم عمر کے بچوں کو گھروں میں ہی رہنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ آروگیہ سیتو ایپ کے استعمال کو بھی مسلسل فروغ دیا جائے گا ۔
ان لاک ۔ 4 کے لئے وزارت داخلہ کے ذریعہ جاری رہنما اصول کو ریاستی حکومتیں نہیں بدل سکتی ۔ حکم نامے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ریاست یا مرکزکے زیر اقتدار ریاستیں بغیر مرکزی حکومت کے مشورے کے کنٹینمنٹ زون کے باہر کوئی نئی پابندی نافذ نہیں کرسکتی ہیں ۔ ریاستی حکومت کو کوئی بھی اضافی پابندی لگانے کیلئے مرکزی حکومت سے اجازت لینی ہوگی ۔ ان لاک ۔3 تک ریاستی حکومت کو یہ اختیار تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.