ETV Bharat / city

ارریہ: فریقین  کے تنازعہ میں معمر شخص زخمی

ضلع ارریہ کے ترکیلی گاؤں میں دو فریق کے درمیان تنازعہ ہونے سے دو شخص شدید طور پر زخمی ہو گئے، مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو علاج کے لیے ارریہ صدر اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے، زخمی شخص کے اہل خانہ نے تحریری طور پر نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کراتے ہوئے حملہ آور کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

author img

By

Published : Dec 11, 2020, 7:12 PM IST

two people were seriously injured in a dispute between two sides in tarkili village
ارریہ: دو فریق کے درمیان تنازعہ میں معمر شخص زخمی

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں جوکی ہاٹ بلاک پر واقع ترکیلی گاؤں کے وارڈ نمبر 9 میں دو فریق کے درمیان تنازعہ ہونے سے دو شخص شدید طور پر زخمی ہو گئے، مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو علاج کے لیے ارریہ صدر اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔

زخمی کے فرزند محمد افروز عالم

زخمی شخص کے اہل خانہ نے تحریری طور پر نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کراتے ہوئے حملہ آور کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے، زخمی میں 85 برس کے ایک معمر شخص ہیں، جبکہ دوسرا 35 برس کا ہے۔

اس ضمن میں زخمی کے فرزند محمد افروز عالم نے بتایا کہ پڑوس کے رہنے والے محمد عیسٰی سے پانچ برس قبل کسی معاملے میں تنازعہ ہوا تھا، جس کے بعد سے ان لوگوں پر مقدمہ درج تھا، یہ لوگ گاؤں کے دبنگ مانے جاتے ہیں اور مسلسل ہم لوگوں پر مقدمہ واپس لینے کا دباؤ بنا رہے تھے، جب ہم لوگوں نے انکار کر دیا تو محمد عیسٰی اپنے حامیوں کے ساتھ ہمارے گھر پہنچ کر دوبارہ سے مارپیٹ کی اور میرے بزرگ والد محمد الیاس عمر 85 سال اور میرے بھائی محمد سرور عمر 35 سال کو شدید طور سے زخمی کر دیا، یہ لوگ جان مارنے کے ارادے سے آئے تھے اور دوبارہ دھمکی دیتے ہوئے گئے ہیں کہ قانون ہمارے جیب میں ہے، اس سے قبل بھی یہ جیل کی سزا کاٹ چکا ہے۔

محمد افروز نے بتایا کہ چھوٹا بھائی کے جیب سے دس ہزار نقد و گلے سے چین بھی چھین لے گئے، بر وقت اگر مقامی لوگ نہیں آتے تو یہ میرے والد کو مار دیتے، زخمی محمد الیاس کے سر پر شدید چوٹ ہے جس پر بارہ ٹانکے لگے ہیں، نیز چھوٹے بھائی کو اندرونی طور سے مارپیٹ کر زخمی کر دیا گیا ہے، اس بابت نگر پولیس اسٹیشن صدر سنیل کمار نے فون پر بتایا کہ ترکیلی کا معاملہ آیا ہے جس میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولس تحقیق کر قصور وار کے خلاف سخت کاروائی کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.