کورونا انفیکشن کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد ہند - نیپال سرحد کو سیل کردیا گیا تھا اور دونوں طرف سے نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ اس درمیان نیپال نے ایک ہی وقت میں سونولی اور مہیش پور (ٹھوٹھی باری) بارڈر کے ارد گرد درجنوں کیمپ لگائے، جس پر چینی زبان میں لکھا گیا تھا۔ اب اس نے والمیکی نگر گنڈک براج کے پار 36 ویں سلیب پر چین کے کیمپ لگا لیے ہیں۔
اگر قابل اعتماد ذرائع پر یقین کیا جائے تو نیپال آئندہ ہفتے گنڈک بیراج سے اے پی ایف (آرمڈ پولیس فورس) کو ختم کرکے اپنی فوج کو تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ صرف یہی نہیں ، اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک نیپالی شہری کے توسط سے ایسی معلومات بھی ملی ہیں کہ پرانے اسلحے کے بجائے چینی جدید ترین اسلحہ بھی نیپالی پولیس اور فوج کے ہاتھوں میں آگیا ہے۔ اب وہاں کی فوج اور پولیس کے پاس چین کے ذریعہ دیے گئے جدید طرز کے اسلحے موجود ہیں۔