ETV Bharat / city

پٹنہ میں کورونا کے 100 نئے کیسز - مثبت مریض

ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاست کے تمام 38 اضلاع متاثر ہیں، یہاں مریضوں کی مجموعی تعداد 1080 ہو گئی ہے۔

پٹنہ میں کورونا کے 100 کیسز
پٹنہ میں کورونا کے 100 کیسز
author img

By

Published : May 16, 2020, 4:21 PM IST

دارالحکومت پٹنہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 100 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز پٹنہ کے دیگہہ علاقے کی ایک 26 برس کی خاتون میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، دیگہہ کے جمع خارج محلہ کی یہ خاتون 13مئی کو اپنے بھائی کے ہمراہ دہلی سے پرائیویٹ گاڑی سے آئی تھی۔

موصول اطلاعات کے مطابق کچھ علامات کے ظاہر ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے خاتون کو قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا، اس کے بعد ان کی جانچ رپورٹ کورونا مثبت آئی۔

خاص بات یہ ہے کہ خواجہ پورا اور بی ایم پی کے پولس اہلکاروں کے بعد سب سے زیادہ انفیکشن غیر مقیم لوگوں کی وجہ سے ہوا ہے، محکمہ صحت کے پرنسپل سیکریٹری سنجئے کمار نے بتایا کہ گزشتہ روز 34 مریضوں میں کورونا کی تشخیص کی گئی ہے، جس کے بعد یہ تعداد 1034 ہو گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.