پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ گائے گھاٹ گاﺅں میں پہاڑی کے نزدیک تیز بارش کے ساتھ آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے تین لوگوں کی جھلس کر موت ہوگئی۔
مرنے والوں کی شناخت راجا رام سنگھ یادو، گروچیلا رجوا اور رام چیلا رجوا کے طور پر کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔