ETV Bharat / city

سہرسہ: سی ایس پی آپریٹر سے لوٹ کے معاملے میں تین گرفتار

بہار میں سہرسہ ضلع کے سمری بختیار پور تھانہ علاقہ میں ایک کسٹمر سروس سینٹر (سی ایس پی) کے آپریٹر سے لوٹ کے معاملے میں پولیس نے تین بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔

Three fugitives arrested in connection with a robbery from a CSP operator in bihar
سہرسہ: سی ایس پی آپریٹر سے لوٹ کے معاملے میں تین بدمعاش گرفتار
author img

By

Published : Mar 4, 2020, 10:47 PM IST

پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش کمار نے بتایا کہ 'اطلاع کی بنیاد پر سمری بختیار پور تھانہ علاقہ کے ترکی گاﺅں واقع ایک ٹھکانے پر چھاپے ماری کی گئی۔ اس دوران موقع پر سے تین بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔'

انہوں نے بتایا کہ 'گرفتار بدمعاشوں کی شناخت کشور یادو، وجے یادو اور ہری رام یادو کے طور پر کی گئی ہے جو ترکی گاﺅں کے ہی رہنے والے ہیں۔'

کمار نے بتایا کہ ان بدمعاشوں کے پاس سے ایک رائفل، دیسی پستول اور کچھ کارتوس ملے ہیں۔ گرفتار بدمعاشوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 02 مارچ کو سمری بختیار پور تھانہ علاقہ واقع بھارتیہ اسٹیٹ بینک کے ایک کسٹمر سروس سینٹرکے آپریٹر کو بدمعاشوں نے گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد تین لاکھ 75 ہزار روپے لوٹ لیے تھے۔

اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.