شیخ پورہ: بہار کے شیخ پورہ ضلع کے ہتھیاما علاقے میں بٹہا گاؤں میں بندوق لہراتے ہوئے ایک شخص کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص خاتون کو گالی دے رہا ہے۔ بندوق لہرا رہے شخص کے خلاف ہتھیاوا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ دراصل ہتھیاما گاوٗں میں سنجیو یادو اور چندن یاد کے درمیان زمینی تنازعہ چل رہا ہے۔
جانکاری کے مطابق ویڈیو میں بندوق لہرانے والا شخص سنجیو یادو ہے۔ جس پر چندن یادو نے ساڑھے تین کھٹہ زمین غلط طریقے سے لینے کا الزام لگایا ہے۔ جس کی مخالف کرنے پر سنجیو یادو نے اسلحہ لہراتے ہوئے جان مارنے کی دھمکی دی تھی۔ جس کا ویڈیو ضلع میں تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ جس کی بنیاد پر ہتھیاما پولیس اسٹیشن میں سنجیو یادو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
متاثرہ چندن یادو نے ہتھیاما پولیس اسٹیشن میں تحریری درخواست دے کر تحفظ کی گہار لگائی ہے۔ درخواست میں چندن یادو نے بتایا کہ سنجیو یادو جبرا اس کی زمین کو لینا چاہ رہا ہے۔ اس سے پہلے بھی اس کے ساتھ مارپیٹ کر اس کی بائک چھین لی گئی تھی۔ جس کے بعد تھانہ انچارج کے پہل پر واپس کرایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: زیرجامہ میں ٹرین پر سوار گوپال منڈل پر شکایت کنندہ کی چین چھیننے کا الزام
درخواست میں چندن یادو نے سنجیو پر جبرا زمین چھیننے کا الزام عائد کیا ہے۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس تفتیش کر رہی ہے۔