ETV Bharat / city

بہار: کورونا متاثرین کی تعداد 30ہزار سے تجاوز - بہار میں کورونا متاثرین

ریاست بہار میں کورونا کو روکنے کے لیے حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود کورونا انفیکشن کے 1502 نئے کیسز کی تصدیق کیے جانے کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 30066 ہوگئی ہے۔

The number of Corona victims in Bihar exceeds 30,000
بہار میں کورونا متاثرین کی تعداد 30ہزار سے متجاوز
author img

By

Published : Jul 22, 2020, 9:30 PM IST

Updated : Jul 22, 2020, 10:28 PM IST

محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں 21 جولائی کو 730 لوگوں کے پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں پٹنہ ضلع میں انفیکشن کے سب سے زیادہ 174 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد مظفر پور میں 113 ، گیا میں 54 ، ویشالی میں 46 ، جہان آباد میں 39 ، نالندہ میں 35 اور بھاگلپور اور نوادہ میں 31-31 افراد انفیکشن کا شکار ہوئے ہیں۔

اسی طرح کٹیہار میں 27 ، بیگو سرائے اور مغربی چمپارن میں 24-24 ، سیتامڑھی میں 22 ، سپول میں 15 ، کھگڑیا اور سیوان میں 12-12 ، جموئی میں 11 ، مدھے پورااور شیخ پورا میں 10-10 ، ارول میں نو ، سہرسہ میں سات ، دربھنگہ میں چار ، لکھی سرائے اور شیوہر میں تین ۔ تین ،اورنگ آباد ، گوپال گنج اور پورنیہ میں دو ۔ دو اور بانکا ۔ بکسر ، مشرقی چمپارن ،کشن گنج ، مدھوبنی مونگیر اور رہتاس میں ایک ۔ ایک پازیٹیو ملے ہیں۔ ان میں اتر پردیش میں بریلی کے ایک شخص کی جانچ مظفر پور میںکی گئی ہے۔

محکمہ نے جانچ رپورٹ کے حوالے سے 20 جولائی کو بہار کے 35 اضلاع میں 772 لوگوں کے وبا کی زد میں آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ پٹنہ ضلع میں 278 نئے معاملے ملے ہیں ، وہیں رہتاس میں 67 ، بھاگلپور میں 48 ، پورنیہ میں 47 ، سارن میں 37 ، جموئی میں 34 ، سیتامڑھی میں 32 ، اورنگ آباد اور گیا میں 29-29 اور بھوجپور میں 22 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اسی طرح بکسر میں 19 ، گوپال گنج میں 16 ، کٹیہار میں 14 ، نالندہ میں 12 ، لکھی سرائے میں 11 ، سیوان میں 10 ، کشن گنج میں نو ، مدھے پورا میں آٹھ ، نوادہ میں سات ، سمستی پور اور شیخ پورا میں چھ ۔ چھ ، شیوہر میں پانچ اور کھگڑیا اور ویشالی میں چار۔ چار ، ارول اور مونگیر میں تین ۔تین ، جہان آباد اور کیمور میں دو۔ دو اور بانکا ، دربھنگہ ، مظفر پور ، سپول اور مغربی چمپارن میں ایک۔ ایک شخص کے پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ان میں میزورم کے دارالحکومت آئزال کے ایک اور آسام میں کام روپ کے دو لوگوں کے سیمپل کو پٹنہ میں لیاگیا ہے ۔ اس طرح کل 1502 نئے لوگوں کے پازٹیو ہونے سے بہار میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 30066 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا پٹنہ کے ڈویژنل کمشنر سنجے اگروال ، اطلاعات ورابطہ عامہ کے سکریٹری انوپم کمار ، ہیلتھ سکریٹری لوکیش کمار سنگھ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ( ہیڈکوارٹر ) جتندر کمار نے کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے کئے جارہے کاموں کی حالیہ جانکاری شیئر کرنے کیلئے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بدھ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ کووڈ۔19 کے نئے معاملے پٹنہ میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ اسے دیکھتے ہوئے حکومت نے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کورونامتاثرین کے علاج کیلئے پٹنہ میںتین اسپتال آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنس ( ایمس ) ،نالدہ میڈیکل کالج اور اسپتال ( این ایم سی ایچ ) اور پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال (پی ایم سی ایچ ) میں نظم کیا گیا ہے ۔ ان تین جگہوں پر انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس ( آئی اے ایس ) ، انڈین پولیس سروس ( آئی پی ایس ) اور بہار ایڈمنسٹریٹیو سروس کے افسران کی تعیناتی کی گئی جو اسپتال میں چل رہے کووڈ۔19 کا جائزہ لے رہے ۔

اگروال نے کہاکہ ان مقامات پر کنٹرول روم بنا کر ملازمین کی تقرری کی گئی ہے تاکہ لوگ اپنے مسائل سے کنٹرول روم کو باخبر کراسکیں۔ یہ کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا انفیکشن سے متعلق میں یہاں سے کوئی بھی مشورہ لے سکتاہے یا شکایت درج کراسکتا ہے جس پر نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کی جائے گی۔

ڈویژنل کمشنر نے کہاکہ این ایم سی ایچ میں کچھ بد نظمی کو دیکھتے ہوئے حکومت نے سخت رخ اپنا یا ہے ۔ حکومت نے انتظامی وجوہات سے این ایم سی ایچ سپرنٹنڈنٹ کو عہدہ سے ہٹاکر ڈاکٹر ونود کمار سنگھ کو ذمہ داری دی ہے اور انہوں نے آج عہدہ سنبھال لیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب این ایم سی ایچ کی حالت میں سدھار ہے۔

Last Updated : Jul 22, 2020, 10:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.