ETV Bharat / city

سی اے اے، این آر سی، این پی آر کے خلاف بہار میں بند کا ملا جلا اثر

شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے) ، قومی شہریت رجسٹر(این آر سی) اور قومی مردم شماری رجسٹر(این پی آر) کے خلاف مختلف تنظیموں کے بھارت بند کی اپیل کا بہار میں ملا ۔جلااثر دیکھنے کو ملا۔

سی اے اے، این آر سی، این پی آر کے خلاف بہار میں بند کا ملا جلا اثر
سی اے اے، این آر سی، این پی آر کے خلاف بہار میں بند کا ملا جلا اثر
author img

By

Published : Jan 29, 2020, 7:58 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:39 AM IST

بہار میں بند کی حمایت کر رہی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( سی پی آئی) مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) ،کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسوادی ۔ لینن وادی( سی پی آئی ۔ مالے) ہندوستانی عوام مورچہ (ایچ اے ایم) راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آر ایل ایس پی) اور جن ادھیکار پارٹی کے لیڈران اور کارکنان سڑکوں پر اترے اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ راشٹریہ جنتادل ( آر جے ڈی ) نے اس بند سے اپنے آپ کو الگ رکھا ہے۔ بند حامیوں نے دار الحکومت پٹنہ سمیت ریاست کے متعدد علاقوں میں سڑک اور ریل آمدورفت کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔

سی اے اے، این آر سی، این پی آر کے خلاف بہار میں بند کا ملا جلا اثر
سی اے اے، این آر سی، این پی آر کے خلاف بہار میں بند کا ملا جلا اثر

ہم (ایچ اے ایم) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی، آر ایل ایس پی کے صدر اور سابق مرکزی وزیر اپندر کشواہا اور جن ادھیکار پارٹی کے صدر راجیش رنجن عرف پپو یادو اپنے حامیوں کے ساتھ جلوس کی شکل میں ڈاک بنگلہ چوراہا پہنچے اور ٹریفک کو جام کر دیا۔ پولیس نے انہیں سمجھا کر سڑک پر سے جام ہٹانے کی کوشش کی لیکن اسی دوران ایک بند حامی نے پولیس پر حملہ کر دیا ۔ اس کے بعد پولیس نے طاقت کا استعمال کر کے بند حامیوں کو کھدیڑ دیا۔

بند حامیوں نے پٹنہ کے اشوک راج پتھ پر کچھ گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے ۔ اسی طرح سیتامڑھی میں بھی سی اے اے کے مخالفین اور حامی آپس میں بھڑ گئے ۔ اس واقعہ میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ریاست کے دیگر حصوں میں کسی طرح کے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔

گیا میں بند کا وسیع اثر دیکھنے کو ملا ۔ اس دوران بند حامیوں نے کوتوالی تھانہ علاقہ کے بجاج روڈ محلہ میں جام کر کے ہنگامہ کیا ۔ دکانوں کو زبردستی بند کرانے کو لیکر حامیوں اور مقامی دکانداروں کے مابین نوک جھونک ہوئی ۔ ابھی بھی دونوں فریق کے مابین مسلسل سڑک پر نعرے بازی کی جارہی ہے ۔ موقع پر پہنچی پولیس دونوں فریقین کو سمجھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اسی طرح کوتوالی تھانہ علاقہ کے ہی موریہ گھاٹ محلے میں سی پی آئی۔ مالے کارکنان نے ٹائر جلاکر مظاہرہ کیا ۔ جس سے ٹریفک جام ہو گیا ۔ موقع پر پہنچی پولیس نے مظاہرین کو سمجھا یا اور جلتے ٹائر کو پانی ڈال کر بجھایا ۔ اس کے بعد ٹریفک بحال ہو پایا ۔ اورنگ آباد ضلع میں بھی بند کا جزوی اثردیکھنے کو ملا ۔ ضلع کے گاہے ، نبی نگر اور رفیع گنج علاقے میں صبح میں دکانیں بند رہی لیکن بعد میں سب کچھ نارمل ہو گیا۔

دربھنگہ میں بند کا چھٹ پٹ اثر دیکھاگیا ۔ قومی شاہراہ نمبر57 پر جیوچھ گھاٹ کے نزدیک 500 سے زائد مرد اور خواتین نے سڑک پر دھرنا دے کر آمدورفت کو متاثر کر دیا ۔ وہیں جالے تھانہ علاقہ میں دیوڑا اور راڑھی گاﺅں کے نزدیک حامیوں نے دھرنا دے کر اسٹیٹ ہائی وے کو جام کر دیا ہے ۔نگر تھانہ علاقہ کے قلعہ گھاٹ میں حامیوں نے بیچ سڑک پر دھرنا دے کر آمدورفت کو جام کر دیا ہے۔

سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر واپس لینے کے مطالبے پر بھارت بند کی اپیل کا اثر سمستی پور میں بھی دیکھا گیا ۔ سی پی آئی ۔ مالے سمیت بایاں محاذ کے کارکنان نے سمستی پور شہر کے سرکاری بس اسٹینڈکے نزدیک اہم شاہراہ کو جام کر دیا ۔ جس کی وجہ سے سمستی پور ۔ پٹنہ اور سمتی پور ۔ دربھنگہ سمیت دیگر شاہراہوں پر آمدورفت میں دشواری پیدا ہو گئی۔

بھاگلپور ضلع میں بند کا جزوی اثر دیکھنے کو ملا ۔ اس دوران شہر کے شاہ مارکیٹ اور تاتار پور علاقے کی دکانیں بند رہیں لیکن اہم بازار عام دنوں کی طرح کھلے رہے ۔ وہیں ریل اور سڑک آمدو رفت حسب معمول رہا ۔ بند سے نمٹنے کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع مجسٹریٹ کی دیکھ ریکھ میں پولیس فورس تعینات کئے گئے تھے ۔ اس دوران کہیں سے ناخوشگوار واقعہ ملنے کی اطلاع نہیں ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے دیگر اضلع میں بھی بند کا ملا جلا اثر دیکھنے کو ملا۔

Intro:Body:

OthersPosted at: Jan 29 2020 6:26PM

سی اے اے ، این آر سی ، این پی آر کے خلاف بہار میں بند کا ملا جلا اثر

پٹنہ 29 جنوری ( یواین آئی) شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) ، قومی شہریت رجسٹر( این آر سی ) اور قومی مردم شماری رجسٹر( این پی آر) کے خلاف مختلف تنظیموں کے بھارت بند کی اپیل کا بہار میں ملا ۔جلااثر دیکھنے کو ملا ۔

بہا ر میں بند کی حمایت کر رہی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( سی پی آئی) مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم ) ،کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسوادی ۔ لینن وادی( سی پی آئی ۔ مالے) ہندوستانی عوام مورچہ ( ایچ اے ایم) راشٹریہ لوک سمتا پارٹی ( آر ایل ایس پی ) اور جن ادھیکار پارٹی کے لیڈران اور کارکنان سڑکوں پر اترے اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ راشٹریہ جنتادل ( آر جے ڈی ) نے اس بند سے اپنے آپ کو الگ رکھا ہے ۔ بند حامیوں نے دار الحکومت پٹنہ سمیت ریاست کے متعدد علاقوں میں سڑک اور ریل آمدورفت کو متاثر کرنے کی کوشش کی ۔

ہم ( ایچ اے ایم ) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی ، آر ایل ایس پی کے صدر اور سابق مرکزی وزیر اپندر کشواہا اور جن ادھیکار پارٹی کے صدر راجیش رنجن عرف پپو یادو اپنے حامیوں کے ساتھ جلوس کی شکل میں ڈاک بنگلہ چوراہا پہنچے اور ٹریفک کو جام کر دیا ۔ پولیس نے انہیں سمجھا کر سڑک پر سے جام ہٹانے کی کوشش کی لیکن اسی دوران ایک بند حامی نے پولیس پر حملہ کر دیا ۔ اس کے بعد پولیس نے طاقت کا استعمال کر کے بند حامیوں کو کھدیڑ دیا ۔

بند حامیوں نے پٹنہ کے اشوک راج پتھ پر کچھ گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے ۔ اسی طرح سیتامڑھی میں بھی سی اے اے کے مخالفین اور حامی آپس میں بھڑ گئے ۔ اس واقعہ میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ریاست کے دیگر حصوں میں کسی طرح کے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ہے ۔

گیا میں بند کا وسیع اثر دیکھنے کو ملا ۔ اس دوران بند حامیوں نے کوتوالی تھانہ علاقہ کے بجاج روڈ محلہ میں جام کر کے ہنگامہ کیا ۔ دکانوں کو زبردستی بند کرانے کو لیکر حامیوں اور مقامی دکانداروں کے مابین نوک جھونک ہوئی ۔ ابھی بھی دونوں فریق کے مابین مسلسل سڑک پر نعرے بازی کی جارہی ہے ۔ موقع پر پہنچی پولیس دونوں فریقین کو سمجھانے کی کوشش کر رہی ہے ۔

اسی طرح کوتوالی تھانہ علاقہ کے ہی موریہ گھاٹ محلے میں سی پی آئی۔ مالے کارکنان نے ٹائر جلاکر مظاہرہ کیا ۔ جس سے ٹریفک جام ہو گیا ۔ موقع پر پہنچی پولیس نے مظاہرین کو سمجھا یا اور جلتے ٹائر کو پانی ڈال کر بجھایا ۔ اس کے بعد ٹریفک بحال ہو پایا ۔ اورنگ آباد ضلع میں بھی بند کا جزوی اثردیکھنے کو ملا ۔ ضلع کے گاہے ، نبی نگر اور رفیع گنج علاقے میں صبح میں دکانیں بند رہی لیکن بعد میں سب کچھ نارمل ہو گیا ۔

دربھنگہ میں بند کا چھٹ پٹ اثر دیکھاگیا ۔ قومی شاہراہ نمبر57 پر جیوچھ گھاٹ کے نزدیک 500 سے زائد مرد اور خواتین نے سڑک پر دھرنا دے کر آمدورفت کو متاثر کر دیا ۔ وہیں جالے تھانہ علاقہ میں دیوڑا اور راڑھی گاﺅں کے نزدیک حامیوں نے دھرنا دے کر اسٹیٹ ہائی وے کو جام کر دیا ہے ۔نگر تھانہ علاقہ کے قلعہ گھاٹ میں حامیوں نے بیچ سڑک پر دھرنا دے کر آمدورفت کو جام کر دیا ہے ۔

سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر واپس لینے کے مطالبے پر بھارت بند کی اپیل کا اثر سمستی پور میں بھی دیکھا گیا ۔ سی پی آئی ۔ مالے سمیت بایاں محاذ کے کارکنان نے سمستی پور شہر کے سرکاری بس اسٹینڈکے نزدیک اہم شاہراہ کو جام کر دیا ۔ جس کی وجہ سے سمستی پور ۔ پٹنہ اور سمتی پور ۔ دربھنگہ سمیت دیگر شاہراہوں پر آمدورفت میں دشواری پیدا ہوگئی ۔

بھاگلپور ضلع میں بند کا جزوی اثر دیکھنے کو ملا ۔ اس دوران شہر کے شاہ مارکیٹ اور تاتار پور علاقے کی دکانیں بند رہیں لیکن اہم بازار عام دنوں کی طرح کھلے رہے ۔ وہیں ریل اور سڑک آمدو رفت حسب معمول رہا ۔ بند سے نمٹنے کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع مجسٹریٹ کی دیکھ ریکھ میں پولیس فورس تعینات کئے گئے تھے ۔ اس دوران کہیں سے ناخوشگوار واقعہ ملنے کی اطلاع نہیں ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے دیگر اضلع میں بھی بند کا ملا جلا اثر دیکھنے کو ملا ۔

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 10:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.