ETV Bharat / city

Ramazan 2022: رمضان المبارک پہلا عشرہ سراپا رحمت ہے، مولانا عالم قاسمی - رمضان کا پہلا عشرہ مغفرت کا ہے

سبزی باغ کے امام و خطیب حضرت مولانا محمد عالم قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں ماہ صیام کے پہلے عشرہ کی فضیلت پر ورشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں کئی عبادات اللہ کے نزدیک مقبول ہیں، مگر سب سے زیادہ جو عبادات اہم ہیں وہ ہیں دن کا روزہ اور رات کی تراویح. ان دونوں کے بارے میں خصوصی تاکید کی گئی ہے۔ In the Month of Ramadan, More Time Should be Spent in Worship

مولانا عالم قاسمی
مولانا عالم قاسمی
author img

By

Published : Apr 6, 2022, 3:02 PM IST

رمضان المبارک کا پہلا عشرہ عالم اسلام پر سایہ فگن ہے، یہ عشرہ نہایت ہی متبرک اور بابرکت والا ہے، رمضان میں تین عشرہ ہوتے ہیں، پہلا عشرہ رحمت کا، دوسرا عشرہ مغفرت کا اور تیسرا عشرہ جہنم سے نجات کا، ان تینوں عشرے کی جس نے بھی دلجمعی کے ساتھ حفاظت کی وہ کامیاب اور اللہ کو راضی کرنے والا مومن ہے، اس لئے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اس پورے مہینے میں عبادات اور ذکر و اذکار کے لیے خود کو بھی وقف کرے اور اپنے اہل و عیال کو بھی اس کی ترغیب دے- In the Month of Ramadan, More Time Should be Spent in Worship

مولانا عالم قاسمی

مذکورہ باتیں دریا پور سبزی باغ کے امام و خطیب حضرت مولانا محمد عالم قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں ماہ صیام کے پہلے عشرہ کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں کئی عبادات اللہ کے نزدیک مقبول ہیں ،مگر سب سے زیادہ جو عبادت اہم ہیں وہ ہے دن کا روزہ اور رات کی تراویح. ان دونوں کے بارے میں خصوصی تاکید کی گئی ہے. اس وقت دھوپ کی سختی کچھ زیادہ ہے، روزہ داروں کو روزہ رکھنے میں یقیناً پریشانی ہو رہی ہوگی، مگر اسے اللہ تبارک و تعالیٰ کی آزمائش سمجھنا چاہیے، جو اس میں کامیاب ہوا وہ آخرت میں بھی کامیاب رہے گا۔

مولانا عالم قاسمی نے کہا کہ روزہ صرف بھوکا پیاسا رہنے کا نام نہیں ہے، بلکہ جسم کے ایک ایک اعضاء کی حفاظت کا نام روزہ ہے، جس نے تمام اعضاء کو غلط کاموں سے روکے رکھا اس نے تقویٰ اختیار کیا اور تقویٰ وہ چیز ہے جس سے بندوں کے رزق کے دروازے کھلتے ہیں اور دین و دنیا کے سارے کام آسان ہو جاتے ہیں، اگر اس رمضان المبارک کے مہینے میں بھی ہمارے اندر تقویٰ والی صفت پیدا نہیں ہوئی تو یہ ہماری بدقسمتی ہے. اس لئے تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اس مبارک مہینہ کی خوب قدر کرے اور اپنا ایک ایک لمحہ اللہ کی مرضی کے مطابق گزارے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.