وزیراعلی نتیش کمار نے مین سیکریٹریٹ احاطہ واقع راجدھانی واٹر آجریزروائر کا معائنہ کیا۔ اس دوران وزیراعلٰی ریزروائر میں پرندوں کے اضافہ سے خوش نظر آئے۔ دورہ کے دوران وزیراعلٰی کو راجدھانی واٹر ریزروائر کے علاقے میں پائے جانے والے پیڑ پودوں اور پرندوں کے متعلق تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ یہاں 36 قسم کے پرندے کی نسل دیکھی گئی ہے. تقریباً 17 طرح کے آبی پرندے اور 19 طرح کے پرندے قرب وجوار علاقہ کے زمینی پرندوں کے زمرے میں آتے ہیں۔
وزیراعلٰی نے کہا کہ گزشتہ مرتبہ دسمبر میں جب میں یہاں آیا تھا تو اس دوران کہا تھا کہ یہاں مستقبل میں بڑی تعداد میں پرندوں کی آمد ہوگی۔ آج یہاں بڑی تعداد میں پرندوں کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں نے اس ریزروائر کا نام 'راجدھانی جلاشئے' رکھا ہے۔ ماحولیات کے نکتہ نظر سے اس ریزروائر کو فروغ دیا جائے گا۔ اب یہ بہت خوبصورت نظر آ رہا ہے۔ پرندوں کا جھنڈ بہت خوبصورت لگ رہا ہے۔
راجدھانی واٹر ریزروائر کو اسکولی بچوں کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہاں 20-20 کے گروپ میں بچے گائیڈ کے ساتھ گھومنے آئیں گے۔ 4 جنوری کے بعد بچوں کا دورہ شروع ہوگا۔ دورہ کے دوران اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ پرندوں کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کو قدرت سے جڑنے کا احساس ہونا چاہیے۔ بچے یہاں آکر قدرت سے جڑی ہوئی ساری چیزوں کو دیکھیں گے، جس کا ان پر وسیع اثر ہوگا۔ ان کی دلچسپی قدرتی، حیاتیاتی تنوع اور پرندوں کے تئیں حساسیت کو لے بڑھے گی۔