ETV Bharat / city

نوجوانوں کی حالت قابل رحم: تیجسوی - ہار میں نوجوانوں کی حالت

نتیش-بی جے پی حکومت میں بہار میں نوجوانوں کی حالت قابل رحم ہوگئی ہے۔

نوجوانوں کی حالت قابل رحم: تیجسوی
author img

By

Published : Nov 24, 2019, 12:01 AM IST

بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے ریاست میں گروپ ڈی (چوتھے زمرے )کے اسامیوں کے لئے سب سے زیادہ ایم بی اے، ایم سی اے اور بی ٹیک امیدواروں کی درخواست کے سلسلے میں وزیر اعلی نتیش کمار کو نشانہ بناتے هے آج کہا کہ ریاست میں گزشتہ 15 سال میں نتیش اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت میں نوجوانوں کی حالت قابل رحم ہوگئی ہے۔
مسٹر یادو نے ٹوئٹر پر بتایا کہ "15 سال کی نتیش-بی جے پی حکومت میں بہار میں نوجوانوں کی حالت قابل رحم ہوگئی ہے۔ گروپ ڈی (چوتھے زمرے) کے 186 اسامیوں جن میں چپراسی، مالی اورصفائی کرنے والے ملازمین کے لئے پانچ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے درخواست دی ہے۔ان میں زیادہ تر ایم بی اے (ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن)، ایم سی اے (ماسٹر آف کمپیوٹر اپلی کیشن)، ایم- کام (کامرس میں ماسٹرز) اور بی ٹیک کے طلبا ہیں۔
واضح رہے کہ بہار اسمبلی میں گروپ ڈی کے لئے 186 پوسٹوں کو پر کرنے کے لئے پانچ لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے درخواست دی ہے۔ اس کے لئے 04 ستمبر سے ہی اسمبلی احاطے میں انٹرویو چل رہا ہے اور ابھی تک تقریبا چار لاکھ سے زیادہ طالب علموں نے انٹرویو دے دیئے ہیں جبکہ باقی درخواست دہندگان کے لئے انٹرویو کا عمل جاری ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.