پٹنہ: آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے وزیر اعلی نتیش کمار کے 8-9 بچوں والے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ' انہوں نے ہمارے خاندان پر بیان دے کر وزیر اعظم مودی کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے بھی 6۔7 بھائی بہن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ' ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ نتیش جی جسمانی اور ذہنی اعتبار سے تھک چکے ہیں۔ وہ ہمارے خلاج خواہ جتنی بھی بیان بازی کریں ہم انہیں ان کی طرح جواب نہیں دیں گے۔ وہ بے روزگاری، غربت پر بات نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ اگر وہ ایسی بولی بولتے ہیں تو وہ خواتین کے وقار کو مجروح کر رہے ہیں۔ نتیش کمار ہماری والدہ کی تذلیل کر رہے ہیں۔ '
در اصل گذشتہ روز وزیر اعلی نتیش کمار نے ایک انتخابی اجلاس کے دوان لالو یادو پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے 8۔9 بچے ہیں اور انہیں بیٹوں پر اعتماد نہیں ہے'۔
مزید پڑھیں: نتیش کمار کا مقابلہ نتیش کمار سے ہی تو نہیں۔۔؟
باشندگان بہار کے نام سونیا گاندھی کا پیغام
نتیش کمار نے کہا کہ "کسی کو نسلی تبدیلی کے بارے میں کیا پتہ ہے۔ آٹھ ، نو نو بچے بچے پیدا کرتے ہیں۔ بیٹی پر کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ بہت سی بیٹیاں پیدا ہوئیں، پھر ایک بیٹا پیدا ہوا۔ یہ کیسا بہار بنانا چاہتے ہیں۔ کیا یہ لوگ مثالی ہیں، لہذا سوچئے کہ بہار میں کیا ہوگا؟ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ کچھ لوگوں کے لیے کنبہ ہی سب کچھ ہے۔'