ETV Bharat / city

عوام نے جتایا، الیکشن کمیشن نے ہرایا: تیجسوی یادو - عظیم اتحاد کی شکست نہیں ہوئی

تیجسوی یادو نے کہا کہ عوام ہمارے ساتھ ہے، عظیم کو شکست نہیں ملی ہے۔ بلکہ کسی سازش کے تحت اسے شکست دی گئی ہے۔ انہوں نے پوسٹل بیلٹ کی گنتی میں دھاندلی کے الزامات لگائے۔

tejashwi yadav put serious allegations on election commission

author img

By

Published : Nov 12, 2020, 4:55 PM IST

پٹنہ: بہار کے انتخابات کے نتائج آنے کے بعد آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے نومنتخب ایم ایل اے کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ اس دوران انہوں نے عظیم اتحاد کے حق میں ووٹ دینے والے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعے پر تیجسوی یادو نے الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ'عوام نے انہیں الیکشن میں کامیاب بنایا، لیکن کمیشن نے این ڈی اے کو الیکشن جتایا۔

ویڈیو

میں بہار کے عوام کا تہ دل شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کرکے ووٹ کیا۔ عوام نے اپنا فیصلہ سنا، عوام کا فیصلہ عظیم اتحاد کے حق میں ہے۔ جبکہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ این ڈی اے کے حق میں ہے۔ تیجسوی یادو

تیجسوی یادو نے کہا کہ عوام ہمارے ساتھ ہے۔ عظیم اتحاد کی شکست نہیں ہوئی ہے۔ بلکہ کسی سازش کے تحت انہیں ہرایا گیا۔ انہوں نے پوسٹل بیلٹ کی گنتی میں دھاندلی کے الزامات لگائے۔'

ویڈیو

اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ' بہار میں این ڈی اے کو محض ایک کروڑ 57 لاکھ 7 سو 28 ووٹ ملے، اور عظیم اتحاد کو ایک کروڑ 56 لاکھ 88 ہزار چارسو 58 ووٹ ملے، جبکہ این ڈی اے کو 37.3 فیصد ووٹ ملے اور عظیم اتحاد کو 37.2 فیصد ووٹ ملے، وہیں دونوں پارٹیون میں محض 12270 ووٹوں کا فرق ہے، این ڈی اے کو 12270 ووٹ زیادہ ملے، انتے ہی ووٹوں سے انہیں 15 سیٹیں جیت گئے۔'

مزید پڑھیں: ارریہ: مسلم اکثریتی علاقہ میں این ڈی اے کا قبضہ

آر جے ڈی رہنما نے مزید کہا کہ سنہ 2015 کے انتخابات میں مینڈیٹ کا گلا گھونٹا گیا تھا۔ اس دوران بھی رائے عامہ آر جے ڈی کے حق میں تھی۔ لیکن بی جے پی نے چور دروازے سے اقتدار حاصل کر لیا تھا۔

غور طلب ہے کہ انتخابات کے بعد نتائج کا اعلان ہوچکا ہے۔ الیکش کمیشن کے مطابق این ڈی اے نے 125 نشستیں لاکر مطلوبہ 122 نشستوں کی اکثریت حاصل کرلی ہے۔ جبکہ عظیم اتحاد نے 110 سیٹیں حاصل کیں اور صرف 12 نشستوں کی وجہ سے وہ اقتدار سے دور باہر ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.